مندرجات کا رخ کریں

مائیکروٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مائیکروٹک
Limited company
صنعتNetworking hardware
قیام1995
صدر دفترریگا, لٹویا
کلیدی افراد
John Tully, CEO
Arnis Riekstins, CTO
مصنوعاتRouters, فائر وال
آمدنی80.3 million Euros (2012)[1]
23.2 million Euros (2012)[1]
ملازمین کی تعداد
100
ویب سائٹwww.mikrotik.com

مائیکروٹک (MikroTik) ایک لٹیویا(Latvian) کی کمپنی ہے جو 1995ء میں قائم کی گئی جس کا مقصد چھوٹے پیمانے پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو انٹرنیٹ کے روابط کے لیے آپریٹنگ سسٹم مہیا کرنا تھا۔ جسے mikrotik routerOS کا نام دیا گیا۔2002ء میں اس کمپنی نے mikrotik routeros کے لیے ہارڈ وئیر بنانے کا فیصلہ کیا جسے mikrotik routerboard کا نام دیا گیا۔ میکروٹک نیٹ ورکنگ کے لیے استعمال ہونے والا کافی عمدہ سافٹ ویئر ہے جو اپنی فائر وال، روٹنگ،لوڈ بلیسنگ، ہاٹ سپاٹ گیٹ وے، وی پی این اور اس کے علاوہ کافی ساری خوبیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کے مواقع کم ہونے کی وجہ سے جو لوگ اس کا استعمال جانتے ہیں وہ اس کی انسٹالیشن اور کنفگریشن کے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔ اس کے علاوہ وی پی این، لوڈ بلیسنگیا اور دوسرے پیکج انسٹال کرنے کے علیدہ پیسے لیتے ہیں۔ مگر آپ تھوڑی سی توجہ سے اس کو مکمل سیکھ سکتے ہیں۔

کنفیگریشن

[ترمیم]

مائیکرو ٹک کی کنفگریشن کے لیے براؤزر میں آئی پی کے ذریعے روایتی طریقہ نہيں ہے ، اس کا سب سے پہلا قدم اس کا ایپ الگ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہے جو اس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیاجاتا ہے ،

Winbox

اس ایپ کا استعمل کرتے ہوئے تمام کنفگریشن کی جاتی ہے ۔

اس کو رن کرتے ہی یہ ڈیفالٹ آئی پی سے آپ کو اس کے کنفگریشن پینل تک پہنچائے گا ۔ اسے کنیکٹ کرتے ہی ڈیفالٹ کنفگریشن ریموو کرنے کا آپشن بھی آئے گا (بعد میں آپ اپنی آئی پی سیٹنگ بنا کر اس نئی آئی پی سے کنیکٹ ہوں گے )

عام اسٹیپ

[ترمیم]
  • پہلے بنیادی کنیکشن میں wan اور lan اپلائی کریں گے
    • سب سے پہلے آپ بائیں پینل سے Interface میں جائیں گے ۔
    • +اس کے بعد آپ پہلے کنیکشن آپشن میں Wan کے نام کی جگہ بنائیں گے ۔
    • اس کے بعد Lan کی سیٹنگ کرنے کے لیے اس کا نام دوسری یا تیسری آپشن میں لکھیں گے اور او کے کر کے باہر آئيں گے ۔
  • اگلا قدم ہوگا انٹرنیٹ کو ان پٹ کرنا ،
    • لیفٹ پینل سے IP پر کلک کریں
    • + پر کلک کر کے ISP سے ملنے والی آئی پی لکھیں۔ساتھ ہی آخر میں /24 بھی لکھیں
    • اور انٹرفیس wan والا سلیکٹ کر لیں ، او کے کریں
    • دوبارہ + پر کلک کر کے اپنی لوکل آئی پی کی رینج دیں گے جیسے کہ 192.168.1.1 ساتھ ہی آخر میں /24 بھی لکھیں
    • انٹرفیس Lan والا سلیکٹ کریں ۔
  • اگلا قدم ہے DNS سیٹنگ کا ۔
    • اس میں دو آئی پی لکھیں
      • 8.8.8.8
      • 8.8.4.4
    • Allow Remote request پر ٹک کریں ۔ او کے کر دیں
  • اب فائر وال بنانا ہے ،
    • NAT کے ٹیب میں + پر کلک
    • یہاں لین کا آئی پی جو بنایا تھا جیسے کہ 192.168.1.0 ساتھ ہی آخر میں /24 بھی لکھیں
    • پھر Action کے ٹیب میں جا کر Masqurada سلیکٹ کریں ، او کے کریں ۔
  • اب Wan کا Gateway IP لکھیں گے
    • Routes کے ٹیب میں + کریں
    • wan کا گیٹ وے آئی پی لکھیں (یہ ہمیں ہماری ISP سے ملے گا)
    • یہ لکھتے ہی برابر میں reachable %%%لکھا آئے گا جس کا مطلب آئی پی ٹھیک ہے ،
    • او کے کر کے باہر آئیں
  • Terminal کے ذریعے Ping چیک کریں ۔
  • پنگ آنے کا مطلب ہے کہ کنفگریشن ٹھیک ہے ۔
  • مگر ابھی آپ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ نہيں آے گا اس کے لیے اپنے پی سی کے آئی پی 4 میں نئے پول کے مطابق آئی پی دیں ۔
  • اور کمانڈ سے Ping چیک کریں ۔

کنفيکریشن مکمل ہے ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Mikrotīkls - Latvijas rūpniecība nav mirusi! (2.daļa)"۔ 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2015 

بیرونی روابط

[ترمیم]