مابور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت مابور ؓ
معلومات شخصیت

حضرت مابور ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

مابور نام اور خصی عرف تھا، حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا کے چچا زاد یا ماموں زاد بھائی تھے اور ان ہی کے ساتھ مقوقس شاہ مصر نے انھیں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفۃ بھیجا تھا۔[1]

اسلام[ترمیم]

حضرت ماریہ رضی اللہ عنہ اور ان کی بہن حضرت سیرین رضی اللہ عنہ نے توشروع ہی میں اسلام قبول کر لیا تھا؛ لیکن مابونے کچھ دنوں کے بعد اسلام قبول کیا[2] حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا سے وہ بہت زیادہ مانوس تھے اور ان کی کافی خدمت کیا کرتے تھے، ان کولکڑی اور پانی وغیرہ کی ضرورت ہوتی تواکثر یہی مہیا کیا کرتے تھے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اصابہ:3/434)
  2. (اصابہ، ذکرماریہ رضی اللہ عنہا، جلد:4)
  3. (اصابہ، ذکرماریہ رضی اللہ عنہا، جلد:4)