مابین ہمایوں
مابین ہمایوں (انگریزی: Mabeyn-i hümayun) مابین ہمایوں جناب ملوکانہ یا (عثمانی ترکی زبان: مابینِ همايون جنابِ ملوکانه) عثمانی سلطان کا سیکرٹریٹ تھا۔[1]
یہ سلطنتِ عثمانیہ کے شاہی محل کا وہ شعبہ تھا جو بادشاہ کے ذاتی امور اور خفیہ معاملات کا انتظام سنبھالتا تھا۔[2] یہ ادارہ خاص طور پر انیسویں صدی عیسوی میں بہت اہمیت اختیار کر گیا۔
عربی زبان میں "مابین" کے لغوی معنی ہیں "دو چیزوں کے درمیان"۔ ابتدا میں یہ اصطلاح محل کے حرم اور سلامی کے حصوں کے درمیان موجود ایک مخصوص دائرے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔[3] وقت گزرنے کے ساتھ اس دائرے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ان افراد کو "مابینجی" کہا جاتا تھا، جن کے فرائض میں بادشاہ کی حفاظت، عوام اور بابِ عالی کے ساتھ تعلقات کو منظم کرنا، محل میں آنے والے مہمانوں کی ملاقاتوں کو ترتیب دینا اور شاہی محل کے پروٹوکول کی نگرانی شامل تھے۔
سلطان عبد الحمید ثانی کے دور میں جب ریاستی امور زیادہ تر بابِ عالی کی بجائے شاہی محل سے چلائے جاتے تھے، مابین کا ادارہ 1876ء سے 1908ء کے دوران سلطنت کا سب سے طاقتور ادارہ بن گیا۔[4]
جیسے جیسے مابین کے اختیارات اور دائرہ کار میں وسعت آئی، مابینجیوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی۔ مابین کے اعلیٰ ترین عہدے دار کو "باش مابینجی" کہا جاتا تھا، جبکہ ان کے نائب کو "ایکنجی مابینجی" کہا جاتا تھا۔ تحریری امور کے نگران افراد کو "مابین کاتبی" اور ان کے سربراہ کو "مابین باش کاتبی" کہا جاتا تھا۔
1908ء میں آئینی بادشاہت کے اعلان کے بعد مابین کے ادارے کی اہمیت کم ہونا شروع ہوئی، لیکن یہ ادارہ سلطنت عثمانیہ کے خاتمے اور خلافت کے اختتام تک باقی رہا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Kemal H. Karpat (2002). Studies on Ottoman Social and Political History (بزبان انگریزی).
- ↑ http://www.boyutpedia.com/1305/38174/mabeynci آرکائیو شدہ 2016-09-19 بذریعہ وے بیک مشین Mabeynci
- ↑ "Arşivlenmiş kopya" (بزبان ترکی). 26 Ocak 2010. Archived from the original on 14 Şubat 2010.
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|تاریخ=
and|آرکائیو تاریخ=
(help) - ↑ http://www.aysetulun.com/print.jsp?p=12640[مردہ ربط]