ماتر بھومی
| ماتر بھومی | |
|---|---|
تھیٹر کا منظر عام پر آنے والا پوسٹر | |
| ہدایت کار | منیش جاہ |
| پروڈیوسر | پیٹرک سوبیلمین، پنکج کھاربندا |
| تحریر | میشن جاہ |
| ستارے | ٹیولپ جوشی، سدھیر پانڈے، پیوش مشرا، شوشانت سنگھ، آدتیہ شری واستو |
| موسیقی | سلیم مرچنٹ، سلیمان مرچنٹ |
| سنیماگرافی | وینو گوپال |
| ایڈیٹر | ایشمنٹ کندر، سریشن کندر |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 93 منٹ |
| ملک | بھارت |
| زبان | ہندی زبان |
ماتر بھومی 2013ء میں منظر عام پر آنے والی بھارتی ہندی فلم ہے۔ اس فلم کو منیش جھا نے تحریر کیا ہے اور فلم کی ہدایت کاری بھی منیش جھا کی ہی ہے۔ اس فلم کا موضوع جنس کی بنیاد پر لڑکیوں کا پیدائش کے وقت قتل کرنا ہے۔ فلم کے بہت سے واقعات حقیقی زندگی سے بھی ملتے جلتے ہیں۔ اس فلم کو 2003ء میں بڑے 6 بڑے فلمی میلوں میں پیش کیا گیا۔ اس فلم میں ڈائریکٹر نے ایک ایسی دنیا دکھائی جو عورت کے بغیر ہوتی ہے۔ فلم کا آغاز بھارتی ریاست بہار میں ایک بچی کی پیدائش سے ہوتا ہے۔ جیسے ہی مرد کو بتایا جاتا ہے لڑکی پیدا ہوئی وہ بچی کو ایک عوامی تقریب میں دودھ میں ڈبو کر مار ڈالتا ہے۔ غربت کے شکار سماج میں یہ چلن چونکہ عام ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سماج میں مرد باقی رہ جاتے ہیں۔ عورت نایاب ہو جاتی ہے۔ عورت کی نایابی کا زمانہ 2050 کا زمانہ دکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کے حالات کی عکاسی ماتربھومی فلم میں بہت عمدگی سے کی گئی ہے۔ فلم میں مرد اپنے فطری تقاضے اور جنسی ہیجان کی وجہ سے مجبور ہو کر جانوروں تک کو نہیں چھوڑتے۔ عورت کے حصول کے لیے رقم ہاتھوں میں لیے در بدر مارے مارے پھرتے ہیں۔ پھر ایک منظر وہ بھی آتا ہے جس میں ایک لڑکی کی شادی لڑکی کا باپ رقم لے کر پانچ بھائیوں سے کر دیتا ہے۔ سماج کا بھیانک روپ یہیں پر ختم نہیں ہوتا۔ بلکہ ان پانچ لڑکوں کا باپ بھی اس لڑکی کو اپنے تصرف میں لاتاہے۔ مرد جن کا سماج عورت کے وجود سے خالی ہوتا ہے۔ انسان سے جانور بن جاتے ہیں۔ اور عورت کو گائے بھینس جتنی اہمیت بھی نہیں دے سکتے۔ مرد کی تمام سفاکیت کی جزیات تک کو فلم کے ہر سین میں بے نقاب کیا گیا ہے۔[1] اس فلم نے کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔
کردار
[ترمیم]- ٹیولپ جوشی - کالکی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ماتر بھومی"۔ 2019-04-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-29
بیرونی روابط
[ترمیم]- ماتر بھومی آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)
- ماتر بھومی آل مووی پر
- 2003ء کی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی ہندی زبان کی فلمیں
- 2003ء کی ڈراما فلمیں
- 2050ء میں سیٹ فلمیں
- بھارت میں عصمت دری سے متعلق فلمیں
- بھارتی فلمیں
- بھارتی نسائیت فلمیں
- بہار میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- مدھیہ پردیش میں عکس بند فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- ہندوستان میں سیٹ فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی نسائیت متعلقہ فلمیں
- مستقبل میں سیٹ فلمیں
- ثقافت میں جانوروں سے ہم بستری
- سلیم-سلیمان کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- بھارتی سائنس فکشن ڈراما فلمیں
- بھارتی فلموں میں کراس ڈریسنگ
- نسائیت فلمیں
- فرانسیسی ڈراما فلمیں
- بھوجپوری زبان کی فلمیں
- تمل زبان کی فلمیں
- تیلگو زبان کی فلمیں
- بنگالی زبان کی فلمیں
- اجتماعی عصمت دری کے بارے میں فلمیں
- انسانی اسمگلنگ کے بارے میں فلمیں
- بھارتی ڈسٹوپین فلمیں
- 2003ء کی ہندی زبان کی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی سائنس فکشن ڈراما فلمیں
- ڈسٹوپین فلمیں
- 2003ء کی فرانسیسی فلمیں
- فرانسیسی نسائیت فلمیں
- 2003ء کی بھارتی فلمیں
- 2003ء کی ہدایت کاری ڈیبیو فلمیں