مادھوراؤ سداشیوراؤ گولولکر
مادھوراؤ سداشیوراؤ گولولکر | |
---|---|
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ के सरसंघचालक | |
مدت منصب 1940 – 1973 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 فروری 1906 رامٹیک |
وفات | 5 جون 1973 (67 سال) ناگپور |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
رکن | راشڑیہ سوایمسیوک سانگھ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بنارس ہندو یونیورسٹی |
پیشہ | مذہبی رہنما، مصنف |
درستی - ترمیم ![]() |
مادھوسداشیوراؤ گولولکر (پیدائش 11 فروری 1906- وفات 5 جون1973) رشٹریہ سنوے سیوک سنگھ کے دوسرے سرسنگھ چالک اور مفکر تھے۔ ان کے عقیدتمند عام طور سے ان کو گروجی کے ہی نام سے زیادہ جانتے ہیں۔ جن لوگوں نے ہندوتو کے افکارو خیالات کو رائج کرنے میں اہم کرداد نبھایا ہے، ان میں وہ سرفہرست ہیں۔ وہ سنگھ کے گنے چنے اولین قائدین میں سے ہیں۔
مختصرزندگی[ترمیم]
اُن کی پیدائش پھاگن مہینے کی اکادشی وکرم سنوت 1963 مطابق 19 فروری 1906 کو مہاراشٹر کے رام ٹیک میں ہوئی تھی۔ وہ اپنے والدین کی چوتھی اولاد تھے۔ ان کے والد کا نام شری سداشیو راؤ اور لقب 'بھاؤجی' اوروالدہ شریمتی لکشمی بائی اور لقب 'تائی' تھا۔ ان کا پچپن میں نام مادھو رکھا گیا لیکن خاندان میں مدھو کے نام سے ہی پکارے جاتے تھے۔ والد سداشیوراؤ آغاز میں ڈاک تارشعبہ میں کام کرتے تھے تاہم بعد میں ان کی تقرری شعبہ تعلیم میں معلم کے عہدہ پر 1908 میں ہو گئی۔