مارلا لوکوفسکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مارلا لوکوفسکی (روسی: Марла Луковский، انگریزی: Marla Lukofsky)؛ پیدائش: 1956ء) ایک تجربہ کار اور سن رسیدہ اسٹینڈ اپ کمیڈین ہے۔ وہ 1970ء کے دہے میں رونما ہونے والے اولین اسٹینڈ اپ کمیڈین رہی ہے۔ یہ وہی سال ہے جب اس نے اپنی صلاحیت ہی کی مناسبت سے یوک یوک کلب کی رکن بنی۔

1960ء کے دہے میں اس نے کھیل کود والے بندر اور گُڈ لک ریچھ کے لیے اپنی آواز دی کیر بیئرس مووی، دی کیر بیئرس مووی ٹو: اے نیو جنریشن اور ٹیلی ویژن سیریز کے لیے دی۔

اگلے دہے میں اسے روپرٹ میں ایک مہمان کا رول ملا۔ وہ 1993ء کے متنازع زیرو پیشنس میں بھی دیکھی گئی۔

وہ کئی اور ٹیلی ویژن سیریز کے لیے آواز دے چکی ہے جیسے کہ دی سوپر ماریو بردرز سوپر شو!، بابر، اے ایل ایف اینیمیٹیڈ سیزیز، اے ایل ایف ٹیلز، اسٹارکام: دی یو ایس اسپیس فورس، دی میجیک اسکول بس، سیلوین فیمیلیز، دی لٹل شاپ، مائی پیٹ مانسٹر، دی نیو آرچیز، دی پولیس اکیڈمی: دی اینیمیٹیڈ سیریز، بلیزنگ ڈریگونز، اناٹول، ریسکیو ہیروز، وائلڈ سی اے ٹیز، دی نیور اینڈنگ اسٹوری، دی نیڈز نیوٹ، ڈائناسورز، الٹرافورس، جائس اینڈ دی ویلڈ واریئرس اور دی گیٹ ایلانگ گینگ کا ایک ابتدائی ایپی سوڈ۔

وہ ٹیلی ویژن اور فلموں پر بھی کام کر چکی ہے جن میں ٹی اینڈ ٹی، ینگ اگین، دی ٹوائیلائٹ زون، سیئنگ تھنگز اور انٹروڈیوسینگ ... جینیٹ شامل ہیں۔

موجودہ طور پر لوکوفسکی کو نیلوانا کی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ قبل از اسکول شو پیکولا میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ آئی کے ڈاک میں بھی کام کر چکی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]