مارچوبا
ظاہری ہیئت
| مارچوبا | |
|---|---|
| سائنسی درجہ بندی | |
| فصیلہ: | |
| جنس: | مارچوبا
Asparagus |
مارچوبہ / مارچوبا یا ستاور یا شاہ غندل (Asparagus) بارہ ماسی بند تخم پودا ہے۔ اس کا اصل وطن مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں لیکن اب اسے دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے پتے بہت چھوٹے ہیں اور چانوں کی طرح ٹہنیوں سے لگے ہوتے ہیں۔ اس کی نرم کونپلیم بہار میں کاٹی جاتی ہیں۔ اسے ابال کر یا بھاپ سے گلا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کا ڈنٹھل جتنا موٹا ہوتا ہے، کھانے کے لیے اتنا ہی موزوں ہوتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ سبزیوں میں خاصی نمایاں ہے۔ اس میں فولک ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہے جبکہ چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس پر مشتمل کھانا پوٹاشیم اور ریشوں سے بھر پور ہوتا ہے۔
نگار خانہ
[ترمیم]