مارکیز
| اشرافیہ کے القاب |
|---|
| شاہنشاہ |
| بادشاہ |
| آرشیدوک |
| ولی عہد |
| شہزادہ / انفانتے |
| دوک بزرگ |
| فورسٹ |
|
مارکیز مارگراف / لندگراف |
| کاؤنٹ / ارل |
| ویکنت / نائب مارکیز |
| بارون |
| فارس |
| محترم |
| جنتلمن |
مارکیز ،یا مارکی (Marquis) ایک وراثتی اشرافی لقب ہے، جو یورپی ریاستوں اور ان کی بعض سابقہ نوآبادیوں میں بلند پایہ اشرافیہ کے لیے مخصوص ہوتا تھا۔ جرمن زبان میں اس کے مساوی لقب مارغراف (Margrave) یا مارغریف ہے۔ عورت کے لیے اس کا لقب مرکیزہ (Marchioness) ہوتا ہے، جو کسی مرکیز کی بیوی یا اس رتبے پر فائز خاتون کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ لقب بعض اوقات ایشیا کے مشابہ اعزازی القاب کے ترجمے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، جیسا کہ چین اور جاپان کی سلطنتوں میں۔
اشتقاق (لفظی ماخذ)
[ترمیم]
مارکیز کا لفظ انگریزی میں قدیم فرانسیسی زبان marchis سے آیا، جس کے معنی ہیں: "سرحدی علاقے کا حاکم". یہ لفظ march (یعنی "سرحد") سے نکلا ہے، جو خود قرون وسطیٰ کی لاطینی زبان کے لفظ marca سے نکلا ہے، جس کے معنی بھی "سرحد" کے ہیں۔ یہی لفظ انگریزی کے مہینے March کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
قدیم روم کی سلطنت میں سرحدی اور داخلی علاقوں کے حکمرانوں میں فرق کیا جاتا تھا، جہاں شورش زدہ یا کمزور صوبے براہِ راست شاہی حکومت (یعنی شہنشاہ) کے ماتحت ہوتے تھے۔ اسی فرق کی بنیاد پر بعد میں Dux (دیوک = سپہ سالار) اور Comes (کاؤنٹ = ہمراہی) جیسے القاب رائج ہوئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Marquess and Marchioness"۔ Debrett's۔ n.d.۔ 2014-11-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-09-22