مالک دیلمی
| مالک دیلمی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1518ء قزوین |
| تاریخ وفات | سنہ 1562ء (43–44 سال) |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| استاذ | میر علی ہروی |
| تلمیذ خاص | ابراہیم مرزا ، میر عماد حسنی |
| پیشہ | خطاط |
| درستی - ترمیم | |
مولانا مالک دِیلمی (1518ء–1562ء) سولہویں صدی کے ایک فارسی کاتب اور خطاط تھے۔ وہ قزوین میں پیدا ہوئے اور وہیں وفات پائی۔ وہ نستعلیق خط کے ماہر خطاط تھے اور نہایت خوش خط اور صاف لکھنے میں مہارت رکھتے تھے۔[1]
سوانح حیات
[ترمیم]دیلمی کے پہلے استاد ان کے والد، شہرہ امیر، تھے جنھوں نے انھیں خطِ ثلث اور نسخ کی تعلیم دی۔ بعد ازاں جب رستم علی خراسانی اور حافظ بابا جان قزوین آئے تو دیلمی نے ان سے خطِ نستعلیق سیکھا۔ مولانا مالک دیلمی صفوی شہزادے ابو فضل سلطان ابراہیم مرزا کے استاد رہے، جو خاندانِ صفوی میں فنونِ لطیفہ کے شیدا تھے۔ دیلمی زیادہ باہمت اور دنیاوی خواہشات رکھنے والے شخص نہ تھے، اسی لیے شاہ طہماسب اوّل کے پسندیدہ بن گئے۔[2]
1556ء میں مرزا ابراہیم نے شاہ کی بیٹی جوہر سلطان سے شادی کی اور مشہد کے گورنر مقرر ہوئے، جہاں ان کے والد کا مدفن بھی تھا۔ مرزا ابراہیم نے مولانا مالک دیلمی کو مصوری کا استاد اور اپنی لائبریری کا نگران مقرر کیا۔ مگر 3 یا 4 سال بعد شاہ طہماسپ نے انھیں قزوین واپس بلا لیا تاکہ وہ نئے شاہی محل میں کتابت اور نقاشی کے کام انجام دیں۔ یہ 1561ء سے پہلے کا واقعہ تھا۔[3]
اسی دوران دیلمی نے جامی کی مشہور تصنیف ہفت اورنگ کا نسخہ لکھا، جو سب سے نمایاں مخطوطات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ نسخہ آج واشنگٹن ڈی سی کے فریئر آرٹ گیلری میں محفوظ ہے۔ اس کتاب کی 28 منی ایچر تصاویر سمیت کتابت کا کام نو برس تک جاری رہا اور دیلمی کے بعد ان کے شاگردوں نے کتاب کی خطاطی مکمل کی۔[4]
شاگرد
[ترمیم]میر عماد حسینی (نستعلیق کے عظیم خطاط)
محمد حسین تبریزی
سلطان ابراہیم مرزا [5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Mehdi Bayani Yassavoli (1966)۔ Ahvâl o Âsâr e Xošnevisân (The Calligrapher's Biographies and Works) (بزبان فارسی)۔ Elmi۔ ص 598–609
- ↑ Javad Yassavoli (1981)۔ Peydâyeš o Seyr e Tahavvol e Honar e Xat (The origin and developing process of the calligraphy) (بزبان فارسی)۔ Yassavoli۔ ص 143
- ↑ Ḥabībollāh Fażāʾelī (1971–72)۔ Aṭlas-e Ḫaṭṭ: Taḥqīq dar Ḫuṭūṭ-e Islāmī [Research in the Islamic scripts] (بزبان فارسی)۔ Isfahan۔ ص 484
{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link) - ↑ Basil Gray (1977)۔ Persian Paintings۔ ص 124–125
- ↑ Javad Yassavoli (1981)۔ Peydâyeš o Seyr e Tahavvol e Honar e Xat (The origin and developing process of the calligraphy) (بزبان فارسی)۔ Yassavoli۔ ص 149
