مال انٹرسیپٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مشہور مصنف بیتھ بلیر کی تحریر کردہ کتاب مال آف امریکا کا سرورق۔ کتاب میں مصنف نے امریکی مالوں کی خصوصیات اور ان پر بازار کاری کے طریقوں پر مفصل بحث کی ہے، جس میں مال انٹرسیپٹ کی ضرورت اور اس کی بڑھتی اہمیت پر بحث کی گئی ہے۔

مال انٹرسیپٹ (انگریزی: Mall intercept) ایک مقداری تحقیق کا سروے ہے جس میں جواب دہندوں کو شاپنگ مالوں یا دیگر عوامی مقامات پر روکا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ خریداروں کو روکا جاتا ہے، ان میں سے موزوں لوگوں کو چُنا جاتا ہے اور پھر انھیں بر سر موقع سروے پیش کیا جاتا ہے (یا انٹرویو) یا انھیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کسی قریب کے تحقیقی سہولت کے مقام پر آئیں، جہاں انٹرویو مکمل کیا جاتا ہے۔[1] مال انٹرسیپٹ کو اکثر بازازکاری کی تحقیق کی ایک قسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مال انٹرسیپٹوں میں باسہولت نمونہ چینی کا استعمال کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ جواب دہندے مواد کے جمع ہونے کے وقت مال میں موجود رہیں۔ مالوں میں کیے جانے والے سروے اکثر کم تنخواہ اور معمر آبادی کے نمائندہ ہوتے ہیں۔ نمونہ چینی کی جانب داری کو کم کرنے کے لیے کچھ سروے مال انٹرسیپٹ کی ہیئت دوسرے عوامی مقامات پر لیتے ہیں، جیسے کہ گیہوں چاول کی دکانوں اور بلدیہ کی عمارتوں کے آگے[2]۔ محققین مال انٹرسیپٹ کو دن کے مختلف اوقات میں بروئے کار لاتے ہیں یا پھر اسے مال سے جڑے پُر کشش مقامات پر مرکوز کرتے ہیں تاکہ منتخب نمونہ ہر ممکن حد تک حقیقت کا آئینہ دار رہے۔[3]

روایتی مواد کے جمع کرنے والے سروے میں ایک ایسا شخص پیش پیش ہوتا ہے جو مواد کو شاپنگ مال میں قلم اور کاغذ کی مدد سے جمع کرتا ہے۔ جدید تکنیکی انقلابات کے پیش نظر اب یہ کام آئی پیاڈ، اینڈرائیڈ ٹیبلائیڈ یا آئی فون کے ذریعے بھی ممکن ہو چکا ہے۔ مال انٹرسیپٹ انٹرویو کا تصور مواد کے جمع کرنے کا ایک مقبول طریقہ بن چکا ہے[حوالہ درکار]۔ .

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. A dictionary of business and management (Sixth ایڈیشن)۔ Oxford۔ ISBN 9780199684984۔ OCLC 944122322 
  2. Encyclopedia of survey research methods۔ Thousand Oaks, Calif.: SAGE Publications۔ 2008۔ ISBN 9781412918084۔ OCLC 233969508 
  3. Kolb, Bonita M. (2008)۔ "13"۔ Marketing research : a practical approach۔ Los Angeles: SAGE۔ ISBN 9781412947978۔ OCLC 436086520۔ doi:10.4135/9780857028013.n13