مانرو نیو حامپشر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مانرو امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر کا ایک چھوٹا سا خوبصورت شہر ہے۔ یہ شہر شمالی امریکا میں ہے اور امریکا کے شمال مشرقی حصے میں ہے۔ یہ نیو انگلینڈ خطے میں ہے۔ ضلع کا نام گرافٹن ہے۔

وہاں سے نیو یارک جنوب مغرب کی طرف تین سو چوبیس میل ہے۔ گاڑی کے ذریعے نیویارک تقریباً 5 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔ مانرو میں ایک پہاڑہے۔ اس پہاڑ کا نام حانٹس ماونٹین ہے۔ اس شہر میں ایک دریا بھی ہے۔ اس دریا پر دو ڈیم ہیں۔ مانرو میں بہت سے کھلے میدان ہیں۔ اور کئی جنگلات بھی ہیں۔