مانع عفونتی زہر
ظاہری ہیئت
مانع عفونتی زہر (انگریزی: Antitoxin اینٹی ٹاکسن) وہ کیمیائی مادہ ہے جو جاندار اپنے آپ کو مختلف زہریلے مادوں کے اثر سے بچانے کے لیے بناتے ہیں۔ کثیر خلوی جانداروں میں یہ مادے بیرونی مادوں کے داخل ہونے پر مزاحمتی رد عمل کے طور پر بنتے ہیں۔ عفونتی زہر (Toxin) ایک زہریلا مادہ ہے۔ اسے بھی جاندار ہی بناتے ہیں۔ انسانی جسم بہت سے اینٹی ٹاکسن بناتا ہے جو بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کے خلاف جنگ کرتے ہیں۔ خناق اور تشنج کی بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا ایسے عفونتی زہر پیدا کرتے ہیں جو انسان کو ختم کر سکتے ہیں۔ جسم کے اندر مخصوص ٹاکسن کی تھوڑی سی مقدار داخل کی جائے تو اس کے خلاف اینٹی ٹاکسن بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اس طرح جسم میں اس مخصوص ٹاکسن کے خلاف مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔