مندرجات کا رخ کریں

ماہ بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماہ بیگم
مقام پیدائش1495ء
قندھار
وفاتت 1570ء
قلعہ سیوہن، ترخان سلطنت (اسیری میں)
شریک حیاتمرزا شاہ حسن بیگ ارغون، مرزا عیسیٰ ترخان
مذہباسلام
اولادناہید بیگم


ماہ بیگم (1495ء[1] – ت 1570ء[2]) سندھ میں ارغون اور ترخان خاندانوں کی ایک با اثر عورت کا نام ہے۔ کتاب ترخان نامہ کے مطابق ماہ بیگم مرزا قاسم کی بیٹی تھی۔ محمد مقیم، جو شاہ بیگ ارغون کا بھائی تھا اور بابر بادشاہ کی فوج کے ساتھ قندھار میں تھا، نے بادشاہ کی اجازت سے مرزا قاسم کی بیٹی سے شادی کی، جس سے ماہ بیگم پیدا ہوئی۔ بعد میں ماہ بیگم کابل سے قندھار آئی، جہاں اس نے اپنے قریبی رشتہ دار مرزا شاہ حسن کے ساتھ نکاح کیا۔ مرزا شاہ حسن بیگ ارغون کی وفات کے بعد ماہ بیگم نے مرزا کی لاش کو مکہ معظمہ دفن کرنے کے لیے منتقل کیا اور حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل کیا پھر واپس ٹھٹہ آئی۔ وہاں اس نے مرزا عیسیٰ ترخان سے نکاح کیا۔ ناہید بیگم اس کی بیٹی تھی، جس کی بیٹی رائحہ کی شادی مرزا باقی خان ترخان سے ہوئی۔[3] یہ عورت اپنے دور کی ایک بڑی سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت تھی۔ اس کی مدد سے بکھر کے حکمران اور مرزا عیسیٰ خان ترخان کے درمیان جنگ کے دوران صلح ہوئی۔ اس کی بدولت مرزا باقی خان ترخان بھی ٹھٹہ میں مرزا عیسیٰ خان ترخان کے بعد حاکم بنا۔ بعد میں اس نے مرزا باقی خان ترخان کے خلاف بھی جنگ کی مگر شکست کھا کر گرفتار ہو گئی اور اس کا انتقال قید میں ہوا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 "ماہ بیگم: 50 برس تک سندھ کی تقدیر کے فیصلے کرنے والی خاتون، جن کا آخری فیصلہ ان کی جان لے گیا"۔ BBC News اردو۔ 29 مارچ 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-26
  2. ↑ ابو بکر شیخ (27 جنوری 2020)۔ "ماہ بیگم کی گمشدہ قبر کی تلاش"۔ ڈان نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-26
  3. ↑ سيد مير محمد بن جلال ٺٽوي۔ سيد حسام الدين راشدي (مرتب)۔ ترخان نامو (بزبان سندھی)۔ ترجمہ از ميرزا عباس علي بيگ (پہلا 1994، دوسرا 2005 ایڈیشن)۔ ڄام شورو: سنڌي ادبي بورڊ
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔