ماہ فخر (ایل جی بی ٹی کیو)
| ماہ فخر | |
|---|---|
سان فرانسسکو میں ایک ماہ فخر کا جشن، 2018 | |
| قسم | ثقافتی |
| رسومات | ایل جی بی ٹی کیو فخر، ایل جی بی ٹی کیو ثقافت اور ایل جی بی ٹی کیو حقوق کا جشن |
| تکرار | سالانہ |
ایل جی بی ٹی کیو ماہ فخر، جسے عام طور پر صرف ماہ فخر (فخر کا مہینہ) کہا جاتا ہے، ایک ماہ طویل جشن ہے جو ایل جی بی ٹی کیو کے جشن کے لیے وقف ہے، جو مرد ہم جنس پرست، عورت ہم جنس پرست، دو جنس پرست، ٹرانسجینڈر اور کویر (ایل جی بی ٹی کیو) ثقافت اور برادری کی شراکت کی یاد دلاتا ہے۔ [1] ماہ فخر جون میں منایا جاتا ہے، جو 1969 کے اسٹون وال فسادات کی برسی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یہ ہم جنس پرستوں کی آزادی کے احتجاجوں کا ایک سلسلہ تھا۔ [2]
تاریخ
[ترمیم]آغاز
[ترمیم]
پہلے ایل جی بی ٹی کیو فخر کے جشن ریاستہائے متحدہ کے چار شہروں میں جون 1970 میں ہوئے، اسٹون وال فسادات کے ایک سال بعد۔[3] نیو یارک شہر کی مارچ (جسے "کرسٹفر اسٹریٹ یوم آزادی" بھی کہا جاتا تھا) نے شکاگو، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کی مارچوں کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی کیو حقوق کا ایک نہایت اہم لمحہ نشان زد کیا۔[4] فریڈ سارجنٹ (جس نے کچھ ابتدائی مارچوں کو ترتیب دی) نے کہا کہ مارچوں کے مقاصد اسٹون وال فسادات کی یاد دلانا اور آزادی کے لیے مزید آگے بڑھنا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلی مارچیں جشن نہیں، بلکہ احتجاج کی شکل میں ہونے کے باوجود ایل جی بی ٹی کیو برادریوں کی یاد دلانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔[5] ٹرانسجینڈر (جنسی منتقل) خواتین اور رنگدار شخصیات جیسے کہ مارشا پی جانسن، سیلویا ریویرا اور سٹورمے ڈے لاویری، اکثر ابتدائی مارچوں میں شامل نہیں تھے، ابتدائی فسادات میں نمایاں حصہ لینے کے باوجود۔[6][7]
پھیل اور جشن
[ترمیم]
اسٹون وال فسادات اور ابتدائی مارچوں کے بعد ایل جی بی ٹی کیو گروہوں کی تعداد تیزی سے بڑھ گئی،[8] اور چند سالوں میں ایل جی بی بی کیو فخر کی تحریک پورے ریاستہائے متحدہ میں پھیل گئی۔[9] جبکہ عالمی سطح پر فخر کے جشن جون میں ہوتے ہیں، کچھ شہر مختلف اوقات میں کرتے ہیں، جزوی طور پر مقامی موسم کی وجہ سے۔[10]
تعدد عشق یوم فخر ہر سال ماہ فخر کے ایک دن کو منایا جاتا ہے۔[11]
تسلیم
[ترمیم]
اسٹون وال فسادات کی یاد منانے کے لیے تسلیم کیا گیا تھا کہ ماہ فخر جون میں منایا جائے گا۔ 1999 میں امریکی صدر بل کلنٹن نے ایک صدری اعلان میں باضابطہ طور پر کہا کہ جون "مرد اور عورت ہم جنس پرست ماہ فخر" ہو گا۔[12] بارک اوباما نے 2011 میں مہینے کے تسلیم کو بڑھایا اور اس میں پورے ایل جی بی ٹی کیو برادری کو شامل کیا۔[12][13] 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ فخر کو وفاقی طور پر تسلیم کرنے سے انکار کیا،[14] حالانکہ انھوں نے 2019 میں عوامی سطح پر مہینے کی حمایت کے پیغامات پیش کیے، ٹویٹر پر ایک پوسٹوں کے سلسلے کے ذریعے۔[15] ریاستہائے متحدہ سینٹ میں ایل جی بی ٹی کیو سے متعلق موضوعات کی تعلیم اور ہم جنس پرست شادیوں کے خلاف ووٹ کرنے کے باوجود،[16] 2021 میں جو بائیڈن نے ماہ فخر کو تسلیم کیا اور انھوں نے ریاستہائے متحدہ میں ایل جی بی ٹی حقوق کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا۔[17] اب ماہ فخر ایل جی بی ٹی کیو ثقافت اور شناخت کا ایک عالمی جشن ہے۔[18]
عالمی ایل جی بی ٹی کیو یوم فخر
[ترمیم]
عالمی ایل جی بی ٹی کیو یوم فخر ایل جی بی ٹی فخر کے لیے وقف ایک دن ہے، جو اسٹون وال فسادات کی یاد منانے کے لیے 28 جون کو منایا جاتا ہے،[19] پورا مہینہ ایل جی بی ٹی فخر سے منسلک ہونے سے پہلے۔
1981 سے 1994 تک سان فرانسسکو مارچ کو "عالمی یوم ہم جنس پرست آزادی مارچ" کے طور پر فروغ دیا جاتا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ مارچ یوم فخر کی شروعات تھی۔[20]
تنقید اور تنازع
[ترمیم]کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے کہ کئی کمپنیاں ماہ فخر میں مہینے سے متعلق مصنوعات بناتی ہیں اور کہ کمپنیاں منافع کمانے کے لیے ایل جی بی ٹی کیو کا نام استعمال کرتی ہیں، جبکہ وہ تحریک میں اہم حصہ نہیں لیتی ہیں اور تحریک کے خلاف سیاست دانوں کی مالیاتی حمایت کرتی ہیں۔[7] دیگر لوگوں نے تنقید کی کہ کمپنیاں اکثر اپنے لوگو میں ایل جی بی ٹی کیو جھنڈے کے رنگ شامل کرتی ہیں اور یہ منافقانہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ایسی جگہوں میں لوگو بدلنے سے انکار کرتی ہیں جن میں ایل جی بی ٹی کیو کی وسیع قبولیت نہیں ہے۔[21]
کچھ مذہبی اور ثقافتی گروہ نظریاتی طور پر ماہ فخر کے خلاف ہیں۔ ان گروہوں کی روایات اور عقائد کے مطابق ایل جی بی ٹی کیو رشتے اور شناخت غلط ہیں۔ ان نظریات کی وجہ سے ماہ فخر کے دوران اکثر اختلافات اور بحث شروع ہوتی ہے۔[22]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Andrea Wurzburger (1 Jun 2022). "Pride Month Explained: What Is Pride Month and Why Do We Celebrate?". People (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2022-10-25. Retrieved 2022-10-25.
- ↑ Gabriela Miranda (3 Jun 2021). "What are the origins of Pride Month? And who should we thank for the LGBTQ celebration?". USA Today (بزبان امریکی انگریزی). یو ایس اے ٹوڈے کو. Archived from the original on 2022-10-25. Retrieved 2022-10-25.
- ↑ Cady Stanton. "What is the history behind Pride Month? How the LGBTQ celebration came to be". USA TODAY (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-01.
- ↑ "Everything you need to know about Pride 2022". The Independent (بزبان انگریزی). 2 Jul 2022. Retrieved 2026-06-01.
- ↑ German Lopez (8 Jun 2014). "LGBTQ Pride Month, explained". Vox (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-01.
- ↑ David Oliver and Rasha Ali. "Why we owe Pride to black transgender women who threw bricks at cops". USA TODAY (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-01.
- 1 2 Alex Abad-Santos (25 Jun 2018). "How LGBTQ Pride Month became a branded holiday". Vox (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-01.
- ↑ David Carter (25 May 2010). Stonewall: The Riots That Sparked the Gay Revolution (بزبان انگریزی). Macmillan. ISBN:978-0-312-67193-8.
- ↑ "ایل جی بی بی ٹی کیو ماہ فخر کے بارے میں"۔ Vox
- ↑ Matt Baume (25 Jun 2020). "What Is Pride Month and the History of Pride?". Them (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-03.
- ↑ "تعدد عشق کا دن"۔ 2021-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-06-03
- 1 2 "Proclamation 7203—Gay and Lesbian Pride Month, 1999 | The American Presidency Project"۔ www.presidency.ucsb.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-06-04
- ↑ ""Notable Figures & Moments in Pride Month History to Honor This Week, from Gilbert Baker to Alan Turing""
- ↑ ""Last year, June was National Pride Month. This year, it isn't""
- ↑ Dan Evon (1 Jun 2021). "Did Trump Officially Recognize Pride Month During His Presidency?". Snopes (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-06-04.
- ↑ ""Behind Joe Biden's Evolution on L.G.B.T.Q. Rights""
- ↑ ""Biden Recognizes Pride Month, Vowing to Fight for L.G.B.T.Q. Rights""
- ↑ "How LGBTQ+ Pride Went Global | Council on Foreign Relations". www.cfr.org (بزبان انگریزی). 22 May 2024. Retrieved 2026-06-04.
- ↑ "International LGBT+ Pride Day – UNESCO Chair on Education for Social Justice". www.catedraeducacionjusticiasocial.org (بزبان برطانوی انگریزی). Archived from the original on 2024-04-23. Retrieved 2026-06-04.
- ↑ "KQED | LGBT Pride: SF Historical Timeline"۔ www.kqed.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-06-04
- ↑ Stephen Daisley (3 Jun 2022). "When will companies end their embarrassing Pride hypocrisy?". The Spectator (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-06-04.
- ↑ ""Religious beliefs and views of homosexuality""