ماہ نور حیدر
ماہ نور حیدر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 ستمبر 1995ء (29 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ماہ نور حیدر ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ [1] وہ ڈراما اولاد میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ فلم پارچی طیفا ان ٹربل میں نتاشا کے کردار اور فلم طیفا ان ٹربل میں سارہ کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ [2] وہ زائر نامی اپنا فیشن برانڈ چلاتی ہیں۔ [3]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ماہ نور 1995ء میں 14 ستمبر کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [3] انھوں نے بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی، انھوں نے بصری کمیونیکیشن ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی ہے۔ [3]
عملی زندگی
[ترمیم]انھوں نے اسکول میں تھیٹر بھی کیا، انھوں نے 2011ء میں عمیر اشفاق کے ڈرامے دی وِل کے لیے لاہور کی مشہور الحمرا آرٹس کونسل میں اسٹیج پرفارمنس دی، انھوں نے ایشوریہ نامی سکھ خاتون کا کردار نبھایا اور اس کے بعد انھوں نے دوسرا ڈراما کیا جو فرینک ان گجر تھا۔ ہدایت کاری سبحان احمد بھٹہ کی تھی [3] ماہ نور نے سب سے پہلے [3] 7 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔
انھوں نے سب سے پہلے باریزے کے لیے اپنا فیشن شوٹ کیا۔ [3][4] پانچ سال تک انھوں نے کھادی، نشاط لینن، ماریہ بی، کیسریا، الکرم اسٹوڈیو، بیچٹری، چارزمہ، چن ون، کلائیو شوز، لائم لائٹ، رنگ جا، رنگریز، شو پلانیٹ اور دی کلوسیٹ جیسے برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔ [3] وہ سکن کیئر برانڈ اور کونیچرل کے لیے بھی ماڈل تھیں۔ [5]
ماہ نور نے بعد میں ٹی وی اشتہارات اور ایڈیٹریل کرنے کا فیصلہ کیا۔ [3] 2016ء میں وہ جل کی میوزک ویڈیو لایاں لایاں میں گوہر ممتاز کے مقابل نظر آئیں۔ [3]
2018ء میں انھوں نے عمران کاظمی کی فلم پرچی سے فلموں میں اداکاری شروع کی، جس کی ہدایت کاری اظفر جعفری نے کی تھی۔ [6][7] یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی جس میں نتاشا کے ماہ نور کردار کو اخبارات اور رسائل میں مثبت جائزے ملے۔ [8][9]
اسی سال جولائی میں وہ طیفا ان ٹربل میں نظر آئیں ان کا کردار سارہ کا تھا۔ [10] اس فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی اور اس میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی اور سمی راحیل شامل تھے [11] طیفا ان ٹربل ملک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ان کے کردار کو مثبت جائزوں سے نوازا گیا۔ [12][13]
2019ء میں، وہ رات شبنمی کے لیے سٹرنگز میوزک ویڈیو میں نظر آئیں۔ [14] ان کی پرفارمنس کے ساتھ میوزک ویڈیو نے میڈیا کی توجہ اور تعریف حاصل کیں۔ [15]
2020ء میں انھیں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈراما اولاد میں مسکان کا کردار دیا گیا جسے انھوں نے قبول کر لیا۔ [16] وہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کی میوزک ویڈیو سو لانگ، الوداع میں بھی نظر آئیں۔ [17] اگلے سال وہ محسن عباس حیدر کے ساتھ فلم نصیبا میں نظر آئیں۔ [18][19]
ذاتی زندگی
[ترمیم]ان کی شادی بزنس مین ضرار مصطفٰی سے ہوئی، دونوں نے 4 اپریل 2018ء میں شادی کی [20] وہ تین زبانوں پر عبور رکھتی ہیں جن میں انگریزی، اردو اور پنجابی شامل ہیں اور اردو شاعری سے محبت کرتی ہیں۔ [3]
فلموگرافی
[ترمیم]ٹیلی ویژن
[ترمیم]سال | عنوان | کردار | نیٹ ورک |
---|---|---|---|
2020ء | اولاد | مسکان | اے آر وائی ڈیجیٹل [21] |
2021ء | جیتو پاکستان لیگ سیزن 2 | خود | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2021ء | عشق ہے | نمرہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
فلم
[ترمیم]سال | عنوان | کردار |
---|---|---|
2018ء | پرچی | نتاشا [22] |
2018 | طیفا ان ٹربل | سارہ [23] |
2020 | نصیبا | نعیمہ [24][25] |
2021 | تم… میں… ہم | آئرہ [26] |
میوزک ویڈیوز
[ترمیم]سال | بینڈ/گلوکار | نغمہ |
---|---|---|
2016ء | جل | لئیاں لئیاں |
2019ء | ڈور | رات شبنمی [2] |
2020 | دانیال ظفر | اتنی دیر، الوداع [17] |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "New short film Naseeba available on YouTube"۔ The Nation۔ 1 اپریل 2021
- ^ ا ب "Strings steps into the future with 'Raat Shabnami'"۔ Something Haute۔ 2 اپریل 2021
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Mahenur Haider – The MoonLit Beauty"۔ Mag – The Weekly۔ 3 اپریل 2021
- ↑ "The Cut"۔ The Express Tribune۔ 4 اپریل 2021
- ↑ "60 Seconds With Mahenur Haider"۔ Mag – The Weekly۔ 5 اپریل 2021
- ↑ "Parchi tries to take comedy films to a new level, but did it succeed?"۔ The Express Tribune۔ 6 اپریل 2021
- ↑ "In Focus"۔ The News International۔ 7 اپریل 2021
- ↑ "'Parchi' trailer is out and Hareem Farooq's looks could kill"۔ The Express Tribune۔ 8 اپریل 2021
- ↑ "Star-studded premiere of Parchi in Karachi"۔ The Nation۔ 25 اپریل 2021۔ 25 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022
- ↑ "Catching up with Mehmood Aslam"۔ The News International۔ 9 اپریل 2021
- ↑ "Box office success 'Teefa in Trouble' clocks one year"۔ Daily Times۔ 10 اپریل 2021۔ 26 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022
- ↑ "'Teefa in trouble' trailer to be released on Eid"۔ The News International۔ 11 اپریل 2021
- ↑ "I went to Poland and saw what went on behind the scenes of Ali Zafar's film Teefa in Trouble"۔ Images.Dawn۔ 26 اپریل 2021
- ↑ "'Raat Shabnami' by Strings – The futuristic song will take you back in time"۔ The Nation۔ 12 اپریل 2021۔ 20 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022
- ↑ "Strings drop their new single 'Raat Shabnami'"۔ Gulf News۔ 13 اپریل 2021
- ↑ "Aulaad Famed Mahenur Haider Talks About Her Negative Role"۔ Pakistani Drama Story & Movie Reviews | Ratings | Celebrities | Entertainment news Portal | Reviewit.pk۔ 14 اپریل 2021
- ^ ا ب "Danyal Zafar drops second single 'So Long, Goodbye'"۔ Gulf News۔ 15 اپریل 2021
- ↑ "See Prime's New Short Film 'Naseeba' Now Available on YouTube"۔ INCPak۔ 16 اپریل 2021
- ↑ "Mohsin Abbas Haider starrer, 'Naseeba'، is a short film on destiny you need to tune into now!"۔ Mag – The Weekly۔ 17 اپریل 2021
- ↑ "Mahenur H Khan's wedding celebrations have started"۔ Daily Pakistan۔ 18 اپریل 2021
- ↑ "Nabeel Zuberi takes lead role in Aulaad"۔ Daily Pakistan۔ 19 اپریل 2021
- ↑ "Choreographing for a film has always been a dream of mine: Osman Khalid Butt"۔ The Express Tribune۔ 20 اپریل 2021
- ↑ "The first official teaser of Parchi: The Movie is out NOW!"۔ Daily Pakistan۔ 21 اپریل 2021
- ↑ "Sohail Javed narrates yet another story on destiny through short film Naseeba"۔ Something Haute۔ 22 اپریل 2021
- ↑ "Fahad Sheikh's upcoming digital film is a cute & honest love story"۔ Something Haute۔ 23 اپریل 2021
- ↑ "Sohail Javed talks about his digital film 'You Me Us' and actor Fahad Sheikh"۔ Something Haute۔ 24 اپریل 2021