ماہ نو (جریدہ)
Appearance
مدیر | سید وقار عظیم |
---|---|
زمرہ | اردو ادب |
بانی | وقار عظیم |
تاسیس | 1948ء |
پہلا شمارہ | اپریل، 1948ء |
ادارہ | محکمہ اطلاعات پاکستان |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
ماہِ نو کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ تھا جس کا اجرا اپریل 1948ء میں ہوا۔ یہ جریدہ محکمہ اطلاعات پاکستان کے اہتمام میں شائع ہوا اور اس کے پہلے مدیر وقار عظیم تھے۔[1]
ماہِ نو کے پہلے شمارے میں حامد حسن قادری، خواجہ غلام السیدین، اسد ملتانی، احمد ندیم قاسمی، فراق گورکھپوری، خواجہ احمد عباس، کرشن چندر، علی سردار جعفری، اختر حسین رائے پوری، پروفیسر احتشام حسین، آغا محمد اشرف اور فضل حسین قریشی جیسے اکابر اہلِ قلم کی نگارشات شائع کی گئی تھیں اور اس کی قیمت 8 آنے تھی۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 17، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء