مایا بینکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مایا بینکس

معلومات شخصیت
پیدائش 20 اگست 1964ء (60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاستہائے متحدہ امریکا
قومیت امریکی
عرفیت مایا بینکس
Sharon Long
عملی زندگی
دور 2006ء تا حال
صنف رومانی ناول
پیشہ ناول نگار
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.mayabanks.com
باب ادب

مایا بینکس (انگریزی: Maya Banks) ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک ناول نگار ہیں جن کے رومان پرور شہوانی، معاصر رومانی اور اسکاٹش تاریخی رومانی ناول امریکا میں سب سے زیادہ پڑھے جاتے ہیں۔

پیشہ وارنہ زندگی[ترمیم]

بینکز نے اب تک 50 ناول تحریر کیے ہیں۔[2] ان کی کہانی نو پلیس ٹو رن کو دسمبر 2010ء میں نیو یارک ٹائمز نے سب سے زیادہ بکنے والی کہانیوں میں شمار کیا تھا۔[3] ان کی کئی کہانیاں یو ایس اے ٹوڈے کی زیادہ بکنے والی کتابوں کی فہرست میں شامل ہیں۔[4] ستمبر 2012ء میں برکیلے بکس نے اعلان کیا کہ انھوں نے بینکز کی ٹرایولوجی (تین ناولوں کا سیٹ) شہوانی رومانی ناول کو شائع کرنے کا ذمہ لیا ہے۔ ان کے یہ تین ناول ففٹی شیڈز ٹرالوجی سے قدرے مشابہت رکھتے ہیں جس میں تین بلین پتیوں کا تذکرہ ہے۔[5][6] 2013ء کے ایک انٹرویو میں بینکز نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ففٹی شیڈز آف گرے کو پڑھا ہی نہیں ہے۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

مایا ٹیکساس میں اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔[7][8] جب وہ لکھنے بیٹھتی ہیں تو مکمل خاموشی کو ترجیح دیتی ہیں اور موسیقی اور نغمگی سے پرہیز کرتی ہیں۔[9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16150155r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. "Paperback Mass-Market Fiction"۔ نیو یارک ٹائمز۔ دسمبر 26, 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  3. "USA TODAY's Best-Selling Books list"۔ USA Today۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  4. Tara Fowler (ستمبر 17, 2012)۔ "'Fifty Shades' Watch: Erotic book trilogy sells for seven figures"۔ Entertainment Weekly۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  5. Mike Fleming Jr (ستمبر 17, 2012)۔ "Cliterature Cash! Maya Banks Gets 7-Figures For 'Fifty Shades'-Like Erotic Book Trilogy"۔ Deadline Hollywood۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  6. "Meet Maya"۔ Mayabanks.com۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  7. "Maya Banks Profile"۔ Samhain Publishing۔ 25 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015 
  8. Joyce Lamb (اپریل 2, 2013)۔ "Interview: Maya Banks, author of 'Fever'"۔ USA Today۔ 14 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16, 2015