مایا علی
مایا علی | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: مایا علی) |
پیدائش | 27 جولائی 1989ء (36 سال) لاہور، پاکستان |
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کوئین میری کالج، لاہور |
پیشہ | ماڈل، اداکارہ، وی جے |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی |
دور فعالیت | 2012 - تاحال |
اعزازات | |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
مایا علی یا مریم تنویر علی [1] 27 جولائی 1989ء کو پیدا ہونے والی ایک پاکستانی اداکارہ, ماڈل ، وی جے اور زیادہ تر پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کردار سے پہچانی جاتی ہیں۔ فلمی آغاز ایکشن ڈراما فلم "طیفہ ان ٹربل" سے کیا۔ اس کے بعد 2019 میں "پرے ہٹ لو" میں شہریار منور کے مقابل کام کیا جو کمرشل سطح پر کامیاب رہی جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا [2] ۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]مایا علی کا پیدائشی نام مریم تنویر علی [3] ہے اور وہ لاہور [4] میں 27 جولائی 1988 کو پیدا ہوئی [5]۔ مایا علی نے کیوئین میری کالج ، لاہور سے ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا۔ مایا علی پھر وی جے بن گئیں۔ مایا کھیلوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور باسکٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی اسکول ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں [6] ۔
پیشہ
[ترمیم]مایا نے اپنے پیشے کا آغاز سما ٹی وی ،وقت نیوز اور دنیا نیوز سے بطور وی جے کیا [7]۔ مایا علی نے پہلا ڈراما سیریل دُر شہوار (2012) میں کیا [8] ، ڈرامے میں مایا کا کردار مختصر تھا، ڈرامے کی ہدایات حسام حسین نے دیں اور لکھا عمیرہ احمد نے [9] [10] ۔اس کے بعد اک نئی سنڈریلا اور آؤ ذرا میں عثمان خالدبٹ کے مقابل کام کیا [11] [12] [13] [14] ۔ اک نئی سنڈریلا جیو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوا اور اس میں مایا علی کا مرکزی کردار تھا۔ سیریل میں سنڈریلا کی کہانی کو نئے انداز میں بیان کیا گیا ، ہدایات حسام حسین نے دیں اور لکھا فائزہ افتخار نے [15] ۔ اس کے بعد فائزہ افتخار کا ہی لکھا ڈراما آؤ ذرا میں مایا نے کام کیا جس کی ہدایات بھی حسام حسین نے دیں [16] ۔ 2013 میں حسام حسین کی ہدایت میں بننے والے ڈراموں کو چھوڑ کر ایک نئے ہدایت کارکے ڈرامے کھویا کھویا چاند میں جلوہ گر ہوئیں جسے پھر فائزہ افتخار نے ہی لکھا تھا۔ مایا نے اس میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو محبت اور خیال رکھنے والی بہن ہے [17] ۔ 2013 میں جیو ٹی وی کے سیریل رنجش ہی سہی میں ایک بہن کا کردار ادا کیا [18]۔2013 میں ہی جیو ٹی وی پر ایک اور ڈراما سیریل "میری زندگی ہے تو" جس کی ہدایت کاری امین اقبال نے کی ، لکھا فائزہ افتخار نے اور اے اور بی اینٹرٹینمنٹ نے بنایا۔ یہ سیریل انڈین چینل زندگی ٹی وی چینل پر اسی نام سے چلایا گیا [19] ۔
مایا کا اگلا پراجیکٹ "لاڈوں میں پلی" تھا جسے جیو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا [20] ۔ 2014 میں ڈراما "شناخت" میں قرۃ العین کا کردار ادا کیا جو اسلام پر عمل کی وجہ سے فیملی اور معاشرے کی تنقید کا نشانہ بنتی ہے [21] ۔ مایا نے احسن خان کے ساتھ ڈراما "ضد" کیا جو ہم ٹی وی پر چلا [22]۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں احسن خان ، مایا علی ، انجلینا ملک ، عصمت زیدی شامل تھے۔ ڈرامے کی کہانی ایک بلند نظر لڑکی ثمن کے گرد گھومتی ہے [23] ۔ 2015 میں مایا نے مہرین جبار کے ڈرامے "میرا نام یوسف ہے" میں کام کیا جس میں عمران عباس کے مقابل زلیخا کا کردار ادا کیا [24] ۔ اسی سال مایا نے دیار دل میں عثمان خالد بٹ کے مقابل فرح کا کردار ادا کیا جس پر ہم ایوارڈ کی جیوری نے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا [14] [25] ۔ 2016 میں مایا علی نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ ڈراما من مائل میں کام کیا جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ یہ ڈراما مومنہ درید ، ثمینہ ہمایوں سعید اور طارق شاہ نے مل کر بنایا۔ ہم ٹی وی پر یہ ڈراما درید پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے چلا [26] ۔ من مائل کا پریمیئر بیک وقت پاکستان ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں ایک ہی تاریخ اور وقت پر ہوا [27] ۔ عثمان خالد بٹ اور حریم فاروق کے ساتھ "صنم" میں کام کیا [14][28] ۔ ڈرامے کی کہانی حارب کے گرد گھومتی ہے جو ایک کامیاب کاروباری ہے اور وہ شریک حیات اور شریک روح کا فرق پہچان پاتا ہے[28] ۔ ٹی وی شو ہم ٹی وی پر چلا اور اس کا پریمیئر پاکستان ، امریکا ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ہوا [29] ۔ جنوری 2017 میں احسن رحیم کی ایکشن کامیڈی فلم "طیفا ان ٹربل" میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا [30] ۔ علی ظفر اور مایا علی دونوں کی یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو 20 جولائی 2018 میں ریلیز ہوئی [31] ۔ 2020 تک 50 کروڑ کمانے والی یہ تیسری پاکستانی فلم تھی باوجود احتجاج اور فلم چوری کے واقعات مسلسل ہو رہے تھے [32] ۔ 19 اپریل 2017 کو 16ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں علی ظفر کے گانے "عشق" پر پرفارم کیا [33] [34] اور یہ پہلا موقع تھا کہ مایا علی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارم کیا [27] ۔ پاکستان سپر لیگ 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ سفیر بنیں [35] ۔ مایا نے میچوں کے لیے شان پاکستان جرسی بھی بنوائی اور اکثر اسے زیب تن کرکے سفیر بنیں [36] ۔ نومی انصاری کے دلہن ویک 2018 میں مایا علی نے شو اسٹاپر کے طور پر واک کی اور کئی سالوں سے نومی انصاری کی برانڈ سفیر ہیں [37] ۔ ایل اوریل پیرس دلہن ویک میں بھی نومی انصاری کے لیے شو اسٹاپر بنیں۔ ایل اوریل پیرس دلہن ویک 2019 میں ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کے مجموعے چہار باغ پیش کیا۔ محسن نوید رانجھا نے اپنے کام کے ذریعے اسلامی آرٹ اور فن تعمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مایا علی نے پرفارم کیا [38] ۔
مایا کا ایک ہی بھائی عفنان [39] ہے اور والد کی وفات 2016 میں ہوئی [40] ۔
ٹی وی شو
[ترمیم]مایا علی کی ٹی وی شو میں شراکتیں
٭ سن رائز فرام استنبول [41] ٭ آفٹر مون ود یاسر [42]
٭ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائی [43]
٭ روائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ [44]
٭ ون ٹیک [45]
٭ بی بی سی ایشین نیٹ ورک پر انٹرویو [46]
٭ آپ کے ستارے حدیقہ کیانی کے ہمراہ [47]
٭ بول نائٹس ود احسن خان [48]
٭ وائس اوور مین [49]
٭ دا منشی شو [50]
فلمیں
[ترمیم]٭ طیفا ان ٹربل [51]
٭ پرے ہٹ لو [52]
ٹی وی
[ترمیم]٭ در شہوار
٭ اک نئی سنڈریلا
٭ آؤ ذرا
٭ کھویا کھویا چاند
٭ رنجش ہی سہی
٭ میری زندگی ہے تو [53]
٭ شناخت
٭ لاڈوں میں پلی
٭ ضد
٭ میرا نام یوسف ہے
٭ دیار دل [12]
٭ من مائل
٭ صنم [54]
سماجی خدمات
[ترمیم]مایا علی شوکت خانم ہسپتال کی برانڈ سفیر بھی ہیں [55] ۔ بریسٹ کینسر سے اموات کے خطرے کی آگاہی کے لیے مایا علی نے کئی کالج اور جامعات کا دورہ کیا اور نچلی سطح تک آگاہی پھیلانے پر زور دیا [56] ۔ مایا نے 7 فروری 2017 کو ایک عید شو میلان بھی ہوسٹ کیا [57] ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "مایا علی کو سالگرہ پر ہیکرز کا 'تحفہ'"۔ ڈان نیوز۔ 27 جولائی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-28
- ↑ "Highest grossing Pakistani films of 2019". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-02-16.
- ↑ “Biography of Gorgeous & Talented Actress Maya Ali”[مردہ ربط] , “fashion360”, 12 December 2015
- ↑ “Maya Ali – Pakistani Actress, Model – Biography, Dramas, Work”[مردہ ربط] , on 13 July 2018
- ↑ “Date of Birth of Top Pakistani Actresses to say them Happy Birthday”,
- ↑ SAMA “MAYA ALI BIOGRAPHY – EARLY LIFE, EDUCATION, CAREER AND MUCH MORE”[مردہ ربط] , “Folder.pk”, 28 May 2018
- ↑ "THIS Pakistani beauty will debut in Akshay Kumar's next remake of superstar Vijay's Kaththi!"۔ India.com۔ 27 جون 2016
- ↑ Durr-e-Shehwar Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان امریکی انگریزی), Retrieved 2019-11-18
- ↑ NewsBytes. "Maya Ali to star opposite Sheheryar Munawar in Paray Hut Love". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). Retrieved 2019-11-17.
- ↑ "Teefa in Trouble becomes highest grossing Pakistani film of 2018". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-02-16.
- ↑ "People in Pakistan are praising Kapoor & Sons; I think we can make better dramas than this"۔ دی نیوز۔ 3 اپریل 2016۔ 2019-08-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-02
- ^ ا ب "In conversation with Pakistan's new jori #1: Diyar-e-Dil's Osman Khalid Butt & Maya Ali"۔ Dawn Images۔ 28 اکتوبر 2015
- ↑ "Aun Zara: The perfect family show for Ramazan!"۔ The Express Tribune۔ 11 جولائی 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-01
- ^ ا ب پ Saadia Qamar (24 مئی 2016)۔ "Working with Maya Ali is both easy and challenging: Osman Khalid Butt"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-20
- ↑ Ahmed Sarym (15 جولائی 2018)۔ "Girls can do anything in a film and that's the way it should be: Maya Ali"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-22
- ↑ admin (28 Jan 2014). "Maya Ali! A Career Review". Reviewit.pk (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-18.
- ↑ Khoya Khoya Chand Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان امریکی انگریزی), Retrieved 2019-11-18
- ↑ Maaz Ahmed Siddiqui (12 Feb 2014). "DRAMA SERIAL RANJISH HI SAHI! A STRONG PLOT AND A SUPERB STORYLINE". Reviewit.pk (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-18.
- ↑ "Meri Zindagi Hai Tu: The story of a girl who gets obsessed with her aunt's fiance". India Today (بزبان انگریزی). Ist. Retrieved 2019-11-18.
- ↑ Ladoon Mein Pali Geo TV Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان امریکی انگریزی), Retrieved 2019-11-18
- ↑ "14 Pakistani dramas that ruled our television screens in 2014"۔ The Express Tribune۔ 2 جنوری 2015
- ↑ "Review: 'Zid' is a mixed bag"۔ Dawn۔ 23 جنوری 2015
- ↑ Zid Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان امریکی انگریزی), Retrieved 2019-11-18
- ↑ "TV drama Mera Naam Yousuf Hai plays the filmi card and wins"۔ Dawn۔ 22 جون 2015
- ↑ "HUM Awards official facebook page"۔ ہم ٹی وی۔ 25 اپریل 2016
- ↑ Wajiha Jawaid (27 Jan 2016). "Mann Mayal Review: Hamza Ali Abbasi's Love Story is the Next Big Thing on Hum TV". Brandsynario (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-18.
- ^ ا ب "Here's what went down at the Lux Style Awards 2017"۔ Dawn Images۔ 19 اپریل 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-20
- ^ ا ب Sadaf Siddique (24 ستمبر 2016)۔ "New drama Sanam could offer a fresh take on mental illness, but it's off to a slow start"۔ Dawn Images۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-21
- ↑ "Sanam (TV series)", Wikipedia (بزبان انگریزی), 17 Oct 2019, Retrieved 2019-11-18
- ↑ "Maya Ali, Age, Biography"۔ pakiplay۔ 2019-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-16
- ↑ "Maya Ali to make film debut with Teefa in Trouble"۔ Dawn Images۔ 28 جنوری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-29
- ↑ admin (19 Jul 2018). "Teefa In Trouble To Take Good Start Tomorrow In Pakistan". Box Office Detail (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-07-27. Retrieved 2019-11-18.
- ↑ "Ali Zafar's latest song 'Ishq' is as intense as his new look"۔ Dawn Images۔ 16 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-20
- ↑ "Ali Zafar has released a new song but it makes us wonder why?"۔ The Express Tribune۔ 17 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-20
- ↑ "PSL - 3: Maya Ali to face up as Quetta Gladiators ambassador"۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-22
- ↑ Pakeeza Dar (20 Feb 2018). "Maya Ali Is The New Brand Ambassador For Quetta Gladiators!". Reviewit.pk (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-18.
- ↑ Saud (5 Sep 2018). "Maya Ali Showstopper for Nomi Ansari – Photos and Videos". Reviewit.pk (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-19.
- ↑ "maya ali performance in 19th lux style awards"
- ↑ Sofia. “Maya Ali Family Pictures”[مردہ ربط] , “Style.pk”,
- ↑ Tanweer, Maryam. “Maya Ali” آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakpedia.pk (Error: unknown archive URL), Pakistan Encyclopedia”, 18 January 2017
- ↑ Sunrise From Istanbul - Maya Ali - Morning Show (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ The After Moon Show | Complete Show | Maya Ali & Osman Khalid | Hum Entertainment (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Osman Khalid Butt & Maya Ali on djuice presents Tonite with HSY Season 3 (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Maya Ali's Most Emotional Interview | Parey Hut Love | Speak Your Heart With Samina Peerzada (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Maya Ali And Ali Zafar | Teefa In Trouble | One Take | Season 2 | Episode 1 (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Maya Ali & Sheheryar Munawar interviews back to back (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Aap Kay Sitaray with Hadiqa Kiani | Guests: Sheheryar Munawar & Maya Ali | EP# 29 |Aap News (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ BOL Nights With Ahsan Khan | Maya Ali | Sheheryar Munawar | 2 August 2019 | BOL Entertainment (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ Maya Ali & Shehreyar Munawar interview with Voice Over Man Episode #39 (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ The Munshi Show | Episode 1 | Sheheryar Munawar And Maya Ali | Chemistry in Parey Hut Love And More (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- ↑ "Maya Ali to star opposite Ali Zafar in 'Tifa in Trouble'"۔ Dunya News۔ 25 جنوری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-25
- ↑ "Maya Ali to star opposite Sheheryar Munawar in Paray Hut Love"۔ The News۔ 26 جون 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-26
- ↑ "Meri Zindagi Hai Tu: The story of a girl who gets obsessed with her aunt's fiance"۔ India Today۔ 17 مارچ 2016
- ↑ "New drama Sanam could offer a fresh take on mental illness, but it's off to a slow start"۔ Dawn Images۔ 24 ستمبر 2016
- ↑ Nimra (22 Oct 2016). "Maya Ali at Shuakat Khanum Breast Cancer Awareness Campaign". Style.Pk (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-11-18.
- ↑ "Maya Khan on breast cancer awareness campaign". The Nation (بزبان انگریزی). 31 Oct 2019. Archived from the original on 2020-05-20. Retrieved 2019-11-18.
- ↑ Milan 7 February 2017 | Maya Ali - Aplus (بزبان انگریزی), Retrieved 2019-11-21
- 1989ء کی پیدائشیں
- 27 جولائی کی پیدائشیں
- 1985ء کی پیدائشیں
- اردو سنیما میں اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی فلمی اداکارائیں
- پاکستانی ماڈل خواتین
- پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پنجابی شخصیات
- کراچی کی اداکارائیں
- کراچی کی شخصیات
- کوئین میری کالج، لاہور کے فضلا
- لاہور کی اداکارائیں
- لاہوری شخصیات