جماع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مباشرت سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

جماع کا لفظ عربی اساس جمع سے اخذ کیا جاتا ہے اور اس کے معنی جمع ہو جانا یا باہم ملنا کے ہوتے ہیں جبکہ اس باھم ملنے سے عمومی طور پر مراد جنسی طور پر ملنے کی ہوتی ہے۔،[1] اسی مفہوم کو عام طور پر جنسی روابط، مباشرت، ہم بستری وغیرہ کے ناموں سے بھی اختیار کیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ الفاظ نسبتاً سخت و معیوب ہیں لہذا طبی و دیگر ویکیپیڈیا کے مضامین میں جماع کی اصطلاح کو منتخب کیا گیا ہے جس کو انگریزی میں sexual intercourse اور طب میں coitus یا پھر copulation بھی کہا جاتا ہے۔ اور طبی تعریف کی رو سے مؤنث و مذکر کے مابین ایسا رابطہ کے جس میں مذکر کے جسم سے منی (sperm) کا انتقال، مؤنث کے جسم کی جانب واقع ہو جماع کہلایا جاتا ہے۔[2] جماع کے برعکس، جنس (sex) ایک ایسا لفظ ہے جو متعدد استعمالات رکھتا ہے؛ طب میں عام طور پر جنس سے مراد مؤنث یا مذکر صنف کی لی جاتی ہے۔[3] جبکہ جنس کا لفظ، بلا تفریقِ جنسِ مؤنث و مذکر، دو (یا دو سے زائد) افراد کے درمیان اس قسم کے کسی بھی رابطے یا تعلق ظاہر کرتا ہے کہ جسمیں دونوں یا کسی ایک کے تولیدی اعضاء کو تحریک ملے[4]

جماع کا معروف طریقہ
ہندوستانی شاہی جوڑے کا انداز ہمبستری

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. ایک لغت آن لائن میں لفظ جماع کا مفہوم۔
  2. ایک طبی لغت میں لفظ copulation کا اندراج۔
  3. طب میں لفظ sex کا مفہوم۔
  4. ایک عمومی لغت میں sex کے معنی (اندراج 4)۔
  5. اسلام میں جماع - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا