مثبت برقيہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مثبت برقیہ سے رجوع مکرر)
مثبت برقيہ

برقیہ اور مثبت برقيہ تفاعل
ترکیب: بنیادی ذرہ
خاندان: فیرمیون
گروہ: نحیفہ
نسل: اول
تفاعل: ثقل، برقناطیسی، نحیف
ضد ذرہ: برقیہ (electron)
تفکیر: پال ڈیراک - 1928
دریافت: کارل ڈیوڈ انڈریسن - 1932
علامت:
β+، e+
کمیت:
9.1093826(16) × 10−31 kg
حوالہ درکار

11836.15267261(85) amu
حوالہ درکار

0.510998918(44) MeV/c2
برقی بار:
1.602176462(63) × 10−19 C
غزل:
½

مثبت برقيہ (posit-ron) دراصل ایک برقیہ یا electron کا ضد ذرہ یا antiparticle ہے اور اسی وجہ سے اس کا شمار ضد مادہ یا antimatter میں کیا جاتا ہے۔ ایک مثبرقیہ پر برقی بار +1 ہوتا ہے اور اس کی غزل 1/2 تسلیم کی جاتی ہے جبکہ اس کی کمیت وہی ہوتی ہے جو ایک برقیہ کی ہوا کرتی ہے۔ جب ایک کم توانائی والا مثبرقیہ جب ایک کم توانائی والے برقیہ کے ساتھ تصادم کرتا ہے تو فناء یا فنا واقع ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں گاما شعاعوں کے دو نورات یا photons خارج ہوتے ہیں (اس کی مزید تفصیل کے ليے برقیہ – مثبرقیہ فناء دیکھیے)

سب سے پہلے تجربات کے دوران 1930 میں مثبرقیہ کا مشاہدہ کرنے والے عالم کا نام چنگ یاؤ چاؤ (Chung Yao Chao) تھا جس سے برقیہ – مثبرقیہ فناء کے دوران اس کی موجودگی کو دیکھا مگر وہ اس وقت مثبرقیہ کے ایک علاحدہ سے ذراتی حیثیت کا ادراک نہ کرسکا تھا۔ مثبرقات کو ایک قسم کے تابکاری تنزل، مثبرقیہ اصدار یا positron emission کے دوران پیدا کیا جا سکتا ہے جو ایک نحیف تفاعل یا weak interaction ہے۔

مثبرقیہ کے وجود کے بارے میں پیشگوئی یا اس کا تفکر سب سے پہلے Paul Dirac نے 1928 میں ڈیراک مساوات کے منطقی نتیجے سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کیا اور پھر 1932 میں Carl David Anderson نے اس مفروضہ ذرے کو دریافت کیا اور اسی نے اسے positron (مثبرقیہ) کا نام بھی دیا۔ یہ ضد مادہ کی پہلی شہادت تھی جو سامنے آئی۔

آج کل عام زندگی میں مثبرقیہ کا استعمال شائد سب سے زیادہ شفاخانوں میں ایک تشخیصی آلے میں ہوتا ہے جس سے انسانی جسم کی تصاویر کی طرح اتاری جا سکتی ہیں (جیسا کہ MRI یا ایکس شعاع کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے) اور اس اختبار کو مثبرقیہ اصداری قطع تصویر یا positron emission tomography کہتے ہیں اور اسے PET کے اختصار سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ طبیعیات کی تجربہ گاہوں میں برقیہ – مثبرقیہ تصادم یعنی electron-positron collider کے تجرباتی کے آلات میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]