مجاہد انور خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مجاہد انور خان
Mujahid Anwar Khan.jpg 

چیف آف ایئر اسٹاف
مدت منصب
19 مارچ 2018 – موجودہ
صدر عارف علوی
وزیر اعظم عمران خان
Fleche-defaut-droite-gris-32.png اے سی ایم سہیل امان
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1962 (عمر 56–57 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عسکری خدمات
وفاداری Flag of Pakistan.svg پاکستان
شاخ  پاکستان فضائیہ
کمانڈر DCAS (Operations)
DCAS (Support)
ACAS (Operations)
ناظم اعلیٰ Air Force Strategic Command
ناظم اعلیٰ C4I
لڑائیاں اور جنگیں 2001 India-Pakistan standoff
2008 Indo-Pakistan standoff
شمال مغرب پاکستان میں جنگ

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ایک فور اسٹار رینک آفیسر اور چیف آف ائیر اسٹاف پاک فضائیہ ہیں۔[2][3] بتاریخ 19 مارچ 2018ء، پاک فضائیہ کے پندرہویں سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چینج آف کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی۔[4]

ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔23 دسمبر 1962 کو پیدا ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز اور تمغا امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔[5]

اس سے قبل چیف آف ایئر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنل)، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنل)، ڈائریکٹر جنرل سی4آئی، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (کھیل) اور ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ ایٹ ایئر ہیڈکوائٹرز، اسلام آباد رے چکے ہیں۔ مجاہد انور خان نے کئی اقسام کے طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں، ان میں ایف-16، ایف-6، ایف ٹی-5، ٹی-37 اور ایم ایف آئی-17 وغیرہ شامل ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں، ان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغا امتیاز (ملٹری) مل چکے ہیں۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mujahid Anwar Khan takes over command as PAF chief"۔ Pakistan Air Force۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "Air Marshal Mujahid Anwar Khan designated as new Chief of Air Staff"۔ Express Tribune۔ 16 مارچ 2018۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018۔
  3. Naveed Siddiqui (16 مارچ 2018)۔ "Air Marshal Mujahid Anwar Khan designated new chief of air staff"۔ Dawn۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018۔
  4. "Air Marshal Mujahid Anwar Khan takes over command of PAF"۔ ARY News۔ 19 مارچ 2018۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018۔
  5. "ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی"۔ روزنامہ جنگ۔ 02 مارچ 2018۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018۔ Check date values in: |date= (معاونت)
  6. Air Marshal Mujahid Anwar Khan to replace Sohail Aman as Air Chief