مجير الدین ابق
ظاہری ہیئت
| مجير الدین ابق | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ پیدائش | 12ویں صدی |
| تاریخ وفات | سنہ 1169ء (67–68 سال) |
| والد | جمال الدین محمد [1] |
| عسکری خدمات | |
| لڑائیاں اور جنگیں | دوسری صلیبی جنگ |
| درستی - ترمیم | |
مجیرالدین اَبَق، جمال الدین محمد کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ اس نے 1140ء سے 1154ء تک دمشق پر حکومت کی اور وہ بوری خاندان کا آخری حکمران تھا۔ اس کے دور میں معین الدین اَنر سلطنت کا سرپرست (وصی) اور درحقیقت دمشق کا اصل حاکم تھا۔ معین الدین اَنر کی 1149ء میں وفات کے بعد مجیرالدین نے اقتدار پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
1154ء میں نور الدین زنگی نے دمشق پر قبضہ کر لیا اور مجیر الدین کو اس کے بدلے حمص میں ایک جاگیر دی، بعد میں اس کی یہ جاگیر جزیرۂ شام میں تبدیل کر دی گئی، لیکن مجیر الدین اس پر راضی نہ ہوا اور بغداد چلا گیا، جہاں اس نے اپنی باقی زندگی گزاری۔ اس کا انتقال 1169ء میں ہوا۔[2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Medieval Lands
- ↑ Grousset, Rene (1934 Yen.bas. 2006), Histoire des croisades et du royaume franc de Jérusalem - II. 1131-1187 L'équilibre, Paris: Perrin. (بزبان فرانسیسی)
- ↑ Maalouf, Amin (Tr.çev. Mehmet Ali Kılıçbay) (1998), Arapların Gözüyle Haçlı Seferleri, İstanbul:Yapı Kredi Yayınları, ISBN 975-545-092-0.