مندرجات کا رخ کریں

محبوب شاگرد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محبوب شاگرد یا چہیتا شاگرد وہ شاگرد جسے یسوع محبت رکھتا تھا ایک ایسا کلمۂ اظہار ہے جو یوحنا کی انجیل میں چھ مرتبہ آیا ہے،[1] تاہم یہ نئے عہد نامے کی باقی کسی کتاب میں مذکور نہیں۔ یوحنا کی انجیل کے باب 21 کی آیت 24 میں ذکر ہے کہ یہ انجیل اسی شاگرد کی گواہی کی بنیاد پر لکھی گئی۔

پہلی صدی عیسوی کے اختتام سے ہی اس بات پر عمومی اتفاق پایا جاتا ہے کہ محبوب شاگرد یا چہیتا شاگرد دراصل یوحنا انجیلی ہے۔[2] البتہ تیسری صدی عیسوی سے علما نے یوحناوی کتب (یعنی یوحنا کی انجیل، یوحنا کے خطوط اور مکاشفۂ یوحنا) کے مصنف کے بارے میں بحث شروع کر دی اور یہ مناقشہ خاص طور پر عصرِ تنویر (Enlightenment) کے دور میں شدت اختیار کر گیا۔ کئی محققین نے اس تصور کو رد کر دیا کہ زبدی کا بیٹا یوحنا ان تمام کتابوں کا مصنف تھا، اگرچہ یہ رائے سب کتابوں پر یکساں لاگو نہیں ہوتی۔[3][4]

یوحناوی ادب کے ماہرین کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ "محبوب شاگرد" ایک تاریخی شخصیت تھی، تاہم یہ کہ وہ شخصیت درحقیقت کون تھی، اس بارے میں علما میں اختلاف موجود ہے۔[5] اور یہ متفقہ نہیں ہے کہ محبوب شاگرد کون تھا۔[6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. یوحنا کی انجیل: باب 13 آیت 23، باب 19 آیت 26، باب 20 آیت 2، باب 21 آیت 7 و 20
  2. Eusebius of Caesarea, Ecclesiastical History Book iii. Chapter xxiii.
  3. Stephen L. Harris (1985)۔ Understanding the Bible: a Reader's Introduction (2nd ایڈیشن)۔ Palo Alto: Mayfield۔ ISBN:978-0-87484-696-6۔ رغم أن الروايات القديمة نسبت إنجيل يوحنا ليوحنا الرسول، إلا أن العلماء المعاصرين يرفضون نسبة سفر الرؤيا والثلاث رسائل إليه. {{حوالہ کتاب}}: |صحہ= میں بیرونی روابط (معاونت)
  4. Joseph F. Kelly (1 October 2012)۔ History and Heresy: How Historical Forces Can Create Doctrinal Conflicts۔ Liturgical Press۔ ISBN:978-0-8146-5999-1۔ 17 نوفمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  5. Frans Neirynck (1991)۔ Evangelica II: 1982-1991 : Collected Essays۔ Uitgeverij Peeters۔ ISBN:9789061864530
  6. J. Michael Matkin (2005)۔ The Complete Idiot's Guide to the Gnostic Gospels۔ Penguin۔ ISBN:9781440696510۔ but there is no consensus as to the Beloved Disciple's actual indentity