محراب عثمانی

محراب عثمانی مسجد نبوی شریف کے چھ مشہور محاریب میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد کے جنوبی (قبلہ رخ) دیوار میں واقع ہے اور اس کی نسبت خلیفۂ راشد عثمان بن عفان کی جانب ہے، جنھوں نے اپنی خلافت کے دور میں مسجد نبوی کی توسیع کرتے ہوئے اس محراب کو تعمیر کروایا، اسی لیے اسے "المحراب العثمانی" کہا جاتا ہے۔
وجہِ تعمیر
[ترمیم]حضرت عثمان بن عفان نے اس محراب پر لبن (کچی اینٹوں) کی ایک حفاظتی دیوار بنوائی، جس میں ایک چھوٹی کھڑکی (کُوَّہ) بھی تھی۔ اس کا سبب خلیفہ عمر بن خطاب کے شہید ہو جانے کے بعد حفاظتی احتیاط تھی۔[1]
تاریخی تبدیلیاں
[ترمیم]دوسری مرتبہ مسجد میں آتش زدگی کے بعد قبلہ دیوار دوبارہ تعمیر کی گئی اور محرابِ عثمانی کا محلِ وقوع ذرا سا تبدیل ہو گیا۔ مملوک سلطان قايتبای کے دور میں اس محراب کو رنگین رخام سے آراستہ کیا گیا، اس میں وسعت دی گئی اور اس پر ایک گنبد بھی بنایا گیا۔ بعد میں سنہ 1198ھ اور 1336ھ میں اس پر مزید اصلاحات کی گئیں۔ یہی محراب آج امام کا موجودہ مصلیٰ ہے، جہاں سے نماز باجماعت کی امامت کی جاتی ہے۔[2]
فنِ تعمیر اور آرائش
[ترمیم]یہ محراب قبلہ دیوار کے سامنے واقع ہے۔ اس کی آرائش رنگین رخام کے ٹکڑوں سے کی گئی ہے۔ اس کے اوپر ثلث خط میں نہایت خوبصورت اور نمایاں قرآن مجید کی آیات لکھی گئی ہیں، جو جمال اور فنکاری کا شاہکار ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ موسوعة معالم المدينة : المنابر والمحاريب في المسجد النبوي الشريفآرکائیو شدہ 2013-10-24 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ مركز بحوث ودراسات المدينة المنورة