محسود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محسود یا مسید (پشتو: مهسود، محسود، مسعود، مسود‎) پشتونوں کا ایک قبیلہ ہے۔ پاکستان میں یہ قبیلہ جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں آباد ہے جبکہ افغانستان میں صوبہ لوگر اور گرد و نواح میں آباد ہے ۔

محسود قبائل کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے 1947کی جنگ کشمیر ،1965اور 1971کے معرکوں میں شجاعت کے ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ہے موجودہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محسود قبائل نے اپنا علاقہ گھر بار چھوڑ کر اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کرنے کبھی گلہ شکوہ نہیں کیا

محسود قبیلے کی دوسرے قبیلوں پر فوقیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انگریز دور حکومت میں اہمیت محسود قبیلے کو حاصل تھی اور اسی وجہ سے ملازمت، بجٹ اور دیگر مراعات میں انھیں تین حصے اور سلیمان خیل، دوتانی اور وزیر سب کو ملا کر ایک حصہ دیا جاتا تھا۔‘

محسودشخصیات