مندرجات کا رخ کریں

محصول فروخت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محصول فروخت (سیلز ٹیکس)[1] ایسا محصول ہوتا ہے جو کسی حاکم یا حکومتی ادارے کو مخصوص اشیا اور خدمات کی فروخت پر ادا کیا جاتا ہے۔ عموماً قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ فروخت کنندہ یہ محصول صارف سے خریداری کے وقت وصول کرے۔

جب اشیا یا خدمات پر ٹیکس صارف براہِ راست حکومت کو ادا کرتا ہے تو اسے عموماً محصول استعمال (یوز ٹیکس) کہا جاتا ہے۔ اکثر قوانین بعض اشیا یا خدمات کو محصول فروخت اور محصول استعمال سے مستثنا قرار دیتے ہیں جیسے کہ خوراک، تعلیم اور ادویات۔ اشیا و خدمات پر لیا جانے والا محصولِ اضافی قدر (ویلیو ایڈیڈ ٹیکس / VAT) محصول فروخت سے مشابہ ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مختصر اصطلاحات دفتری، ص 143