محمد اعظم رضا تبسم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم ایک پاکستانی عالم دین مصنف و مؤلف و مترجم اور لیکچرر ہیں۔

پیدائش و آباو اجداد[ترمیم]

آپ 15 اپریل 1987 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔آپ کے آبا و اجداد کا تعلق بھارت کے شہرگرداس پورسے تھا جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان کے شہر فیصل آباد (لائل پور)میں قیام پزیر ہوئے  ۔آپ کے پردادا جان جو ہجرت کے وقت خاصے بوڑھے تھے، انھیں پاکستان کے سفر میں ٹرین میں ہی کھو دیا ۔ بعد ازاں دادا جان  تلاش کے لیے بھارت گئے۔بہت تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملے ۔ دادا جان چراغ دین  پہلوان تھے اور کشتی میں ناموری رکھتے تھے۔ گرداس پور میں ان کی شہرت تھی مگر پاکستان آکر پہلوانی چھوڑ دی اور زراعت جو آبائی پیشہ تھا اس سے وابستہ ہو گئے  ۔ علاوہ ازیں گلہ بانی کا شوق رکھتے تھے خاص کر ہر سال قربانی کا جانور نہایت شوق سے پالتے۔پورا سال اس کی دیکھ بھال کرتے، سادہ تھے مگر عقائد ، نظریات اور افکار میں پختہ تھے۔دادی جان انتہائی سادہ خاتون اور نیک سیرت شخصیت کی حامل تھیں ۔ مستجاب الدعوات تھیں۔دودھ سے مکھن نکالتے ہوئے ، گھر کے کام کرتے ہوئے ، دادا جان کے لیے کھیتوں میں کھانا لے جاتے ہوئے ان کی زبان اللہ اور اس کے رسول کے ذکر سے تر رہتی ۔ اکثر مدینہ طیبہ کی یاد میں کوئی نعت میں گنگناتی رہتی اور یہ نعت گویا ان کی بخشش کا سرمایہ تھا ۔ نماز اور دعائیں بے شمار یاد تھیں باقاعدگی سے مصلے پر گھنٹوں بیٹھی پڑھتی ۔ گھر کے کاموں سے فراغت کے بعد عبادت سے علاوہ کوئی مصروفیت نہیں ہوتی تھی ۔ رات بھر مصلے پر گزارتیں اور اکثر مصلے پر بھی آرام فرماتیں ۔ ڈاکٹر صاحب کے والد  سے ان کا پیار بہت زیادہ تھا۔انھیں پیار سے بانی کہتیں اور بیٹے کی محبت کے آرمی کے جس اسٹیشن پر بھی سروس کی اپنی والدہ کو وہاں اپنے ساتھ رکھا اور ان کی خوب خدمت کی ۔ آخر وقت میں علیل رہیں مگر پھر بھی عبادات کا سلسلہ جاری رکھا یہی نہیں اس سلسلے میں مزید اضافہ کر دیا ۔ بستر پر لیٹی ذکر ہی کرتی رہتیں ۔  قرآن پاک دیکھ کر نہیں آتا تھا زبانی بہت کچھ یاد کر رکھا تھا۔البتہ دیکھ کرپڑھنے کا طریقہ ایسا تھا کہ ان کی اس ادا سے عشق ہو جائے ۔ قرآن پاک کھولتی اور ہر ہر سطر پر انگلی رکھ کر بسم اللہ مکمل پڑھتی اور ایسے کر کے بار ہا قرآن پاک ختم کیا ۔ سارے کنبے کی دیکھ بھال گاؤں کے مفلوک الحال لوگوں کی خیر خواہی اور مدد ان کا شوق تھا۔اپنے کھیتوں میں اگنے والا دھنیا ، مرچیں ، لہسن گاؤں کے سارے گھروں میں تقسیم کرتیں اور اپنی بھینسوں کا دودھ خود دوہا کرتیں اور اردگرد گھروں میں دودھ تقسیم بھی کیا کرتیں ۔ ہر جمعرات کو دعا کا اہتمام کرتیں ۔  اپنے گذرے ہوئے پیاروں کو ایصال ثواب کرتیں کوئی نا کوئی میٹھی چیز پکا کر سارے بچوں کو بلا لیتی اور انھیں بیٹھا کر کھلاتیں۔گاؤں کے بچوں کو یہ گھر زبانی یاد تھا ۔ اکثر کہتیں کہ اپنے گذرے ہوئے پیاروں کے لیے دعا کرنی چاہیے ہماری اولاد بھی ہمارے لیے دعا کرے گی اس طرح ہمیں اللہ کی بارگاہ سے انعام ملتا رہے گا ۔ تربیتی اصول بنا رکھے تھے اپنے ہی نہیں دوسروں کے بچوں کو بھی بہت پیار سے سمجھاتی۔اکثر لوگ اپنے نافرمان بچوں کی شکایت کرتے تو کہتیں اسے میرے پاس بھیجنا میں سمجھا دوں گی ۔  خود تو صوم و صلوۃ کی پابند تھی ہی اپنے بچوں کو بھی نماز کی پابندی کروانے کے لیے بہت پیار سے سمجھاتیں اور ان کا یہ پیار سے سمجھانے کا انداز گاؤں بھر میں مشہور تھا ۔ گاؤں میں آرائیں ذات کا یہ خاندان اپنے عمدہ اخلاق ملنساری ، خیر خواہی اور ایثار کی وجہ سے خاصی شہرت کا حامل تھا ۔ آپ  کے والد گرامی  جناب فضل ربانی کا تعلق پاک آرمی سے ہے آپ کے والد محترم انتہائی شفیق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں آپ کی تربیت کا عملی نمونہ ڈاکٹر محمد اعظم رضا ہیں۔والد گرامی نے آپ کو جہاں بھی اپنے ساتھ رکھا فوجی مشقوں فوجی کھیلوں اور فوجی تربیت کا حصہ بناتے رہے ۔ آپ کے والد گرامی فٹ بال ،والی بال اور خاص کربیڈ منٹن کے بہت اچھے کھلاڑی تھے ۔ ڈاکٹر محمد اعظم رضا بھی انھیں کھیلوں میں ماہر رہے ۔ اب بھی اپنے کالج کی بیڈ منٹن ٹیم کو کوچنگ دیتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ کہ آپ کے والد گرامی بھی لکھنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ دو تین کتابچے جو اصلاحی موضوعات پر مشتمل ہیں لکھے ہیں جن کی اشاعت مختلف تعداد میں ہو کر کئی بار مفت تقسیم ہو چکے ہیں ۔ معاشرتی اصلاح کی یہی فکر ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم میں دیکھی جا سکتی ہے ۔ آپ کے والد گرامی کا تحصیل علم کا شوق تو دیکھیے کہ  پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہو کر65 سال کی عمر میں بھی  درس نظامی میں داخلہ لیا ہے اور درجہ اول نمایاں پوزیشن سے پاس بھی کر لیا ۔ س وقت سال دوم کے طالب علم ہیں ۔ اکثر لوگ جب ان سے کہتے ہیں کہ صوبیدار صاحب یہ تو ایک مشکل کام ہے تو آپ فرماتے ہیں میں اپنی آخری سانس تک اسے جاری رکھوں گاکیونکہ طالب علمی کے دور میں اگر موت آجائے تو وہ شہادت میں شمار ہو گی ۔  آپ کی والدہ ہاوس وائف ہیں ان کا تعلق بھی فیصل آباد کے زمیندار گھرانے سے ہے ۔ والدہ کی تعلیم کے بارے جب بھی سوال کیا تو کہا مائیں ان پڑھ نہیں ہوتیں ۔ بس یہی جواب ان کا کافی تھا ۔ آپ کی والدہ کی لکھائی اردو نستعلیق کی ہے جو ڈاکٹر صاحب کو بچپن میں والدہ نے ہی سکھائی ۔ والدہ کی عبادت میں وہ تما م خوبیاں نمایاں نظر آتیں ہیں جو آپ کی دادی میں پائی جاتیں تھیں ۔ والدہ کی تربیت کا ہی عمدہ ثبوت ہے کہ پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے تمام کے تما م ٹیچر ہیں سب کی عزت ٹیچنگ میں ۔ آپ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ جاب نہیں بلکہ عبادت ہے ۔ اس کا حق ادا کیا کریں ۔ امتحانات کے دنوں میں سب بہن بھائی اپنی والدہ کے پاس دعا کرواتے ہیں کہ امی میرے طلبہ کے لیے دعا کریں اور والدہ سب کو تسلی دیتی ہے ۔ اپنے حصے کا کام محنت سے کرو لوگوں کے بچوں کی اچھی تربیت کرو یہی آپ کی عبادت ہے ۔ ان کے یہ الفاظ سب کو اچھا ٹیچر بنانے میں مدد گار ہیں ۔ آپ کہہ سکتے ہیں یہ ایسا گھرانہ ہے جس نے تیچنگ کا شعبہ بائے چانس نہیں بائے چوائس اختیار کیا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ ڈاکٹر صاحب کی والدہ ہی ہیں ۔ اللہ آپ کے والدین کو سلامت رکھے ۔


اعزازات[ترمیم]

آپ کو جو ایوارڈز ملے ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں ۔

  • پنجاب حکومت کی طرف سے دو مرتبہ لیپ ٹاپ مل
  • کم عمر میں کتب کثیرہ لکھنے پر الحسنات ایوارڈ
  • راولپنڈی اسلام آباد بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
  • بیسٹ اسپیکر ایوارڈ
  • آل پاکستان فرسٹ پوزیشن مقابلہ حسن تقریر
  • بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ،گلوبل سائنس اکیڈمی

کتب[ترمیم]

  1. حضرت فاطمة الزہراءرضی اللہ عنھا کی باتیں
  2. حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کی باتیں
  3. حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کی باتیں
  4. اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی باتیں
  5. موسی علیہ السلام کی باتیں
  6. عیسی علیہ السلام کی باتیں
  7. یوسف علیہ السلام کی باتیں
  8. انبیاءعلیہم السلام کی کہانی قرآن زبانی
  9. اسلامی، ادبی اور اصلاحی تقاریر
  10. طلبہ کوئز سیریز
  11. آﺅ دین سیکھیں
  12. گلشن نقابت
  13. امھات المومنین رضی اللہ عنھن
  14. شیخ عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ
  15. اولیاءاللہ کی باتیں رحمة اللہ علیھم اجمعین
  16. کامیاب زندگی اقوال اولیاء رحمة اللہ علیھم اجمعین کی روشنی میں
  17. کامیاب زندگی کامیاب لوگوں کے اقوال کی روشنی میں         
  18. کامیاب زندگی فرامین رسول ﷺ کی روشنی میں
  19. کامیابی ٹپس
  20. کامیاب زندگی اقوال علی رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
  21. گلشن قرآن             
  22. گلشن حدیث
  23. اسوہ حسنہ ﷺ
  24. رسول اللہ ﷺ کی دوہزار سنتیں
  25. نماز کا مکمل انسا ئیکلوپیڈیا     
  26. خواتین کی نماز کا مکمل انسا ئیکلو پیڈیا
  27. عبادات کا انسا ئیکلو پیڈیا       
  28. نقابت کا انسائیکلوپیڈیا (جلد اول)
  29. اقوال علی رضی اللہ عنہ کا انسائیکلو پیڈیا
  30. اقوال اولیاءرحمة اللہ علیھم اجمعین کا انسائیکلو پیڈیا
  31. عبادات کا انسائیکلوپیڈیا
  32. وظائف کا انسائیکلوپیڈیا
  33. آب زم زم اور عجوہ کھجور سے علاج  
  34. پیارے بچوں کے پیارے اسلامی نام
  35. قرآنی پھلوں سے علاج
  36. اللہ کے حبیب بحیثیت طبیب ﷺ
  37. مرشد کیسے تلاش کریں              
  38. اصطلاحات تصوف
  39. اصطلاحات اسلامیات      
  40. اصطلاحات ادب
  41. زندگی              
  42. گلشن اقوال
  43. الفاظ کی دھنک
  44. متحان میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے
  45. امتحان میں پوزیشن کیسے حاصل کی جائے
  46. سورہ انفال (درسی کتاب جماعت نہم)
  47. اسلامیات (خلاصہ درسی کتاب جماعت گیارہویں
  48. اردو (خلاصہ درسی کتاب جماعت بارہویں)
  49. اردو (خلاصہ درسی کتاب جماعت گیارہویں)

بعض کتابوں کی بھارت سے بھی اشاعت ہوئی ہے۔

نماز کا مکمل انسائیکلوپیڈیا کامیابی  اقوال علی کی روشنی میں سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رح کامیابی اقوال اولیا کی  روشنی میں

حوالہ جات[ترمیم]