محمد امین نصیر آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

محمد امین نصیر آبادی طریقۂ محمدیہ اور سلسلہ احسنیہ مجددیہ کے کبار مشائخ میں سے تھے۔ نصیر آباد، رائے بریلی کے رہنے والے تھے۔ ضیاء النبی حسنی سے طریقت کا علم حاصل کیا اور مجاز بیعت ہوئے۔ رائے بریلی، پرتاپ گڑھ، سلطانپور، جونپور اور اعظم گڑھ میں ان کی دعوتی کاوشوں کے اثرات اب بھی نمایاں ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 164۔