مندرجات کا رخ کریں

محمد اکرم ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مولانا محمد اکرم ندوی
(عربی میں: محمد أكرم الندوي)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 1382 ھ / 1964ء
جون پور, اترپردیش، بھارت
رہائش اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر  (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق، عالم، مصنف، مدرس،

محمد اکرم ندوی (پیدائش ت1963ء)[1] ایک برطانوی عالم دین اور "کیمبرج اسلامک کالج" کے صدر، "السلام انسٹی ٹیوٹ" کے ناظم،[2] اور مارک فیلڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے اعزازی رفیق ہیں۔[3][4][5] بھارت کے شمالی صوبہ اترپردیش کے شہر جونپور میں ولادت ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے اعلی اسلامی تعلیم سے فراغت کے بعد چند سال اسی ادارہ میں قیام پزیر رہے۔ بعد ازاں برطانیہ کے شہر اوکسفرڈ منتقل ہوئے۔ اکرم ندوی نے 43 جلدوں پر مشتمل سوانحی لغت "الوفاء باسماء النساء" (محدثات کا سوانحی انسائیکلوپیڈیا) تالیف کی، جس میں 10,000 محدثات اور راویات کی زندگی کے حالات یکجا کیے گئے ہیں۔[6][7]

تعلیم

[ترمیم]

محمد اکرم ندوی نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے 1980 میں عالمیت اور 1982 میں تخصص فی الحدیث کی تکمیل کی۔ اور عالم اسلام کے اہم ترین علما کرام مولانا ابوالحسن علی ندوی، شیخ عبد الفتاح ابوغدہ اور شیخ یوسف القرضاوی سے حدیث کی اجازت حاصل کی۔
جامعہ لکھنؤ سے معیشت سیاسی (political economy) میں فاضل (بی۔ اے) اور عربی زبان و ادب میں ماہر (ایم۔ اے) اور بعد ازیں 2002 علمائی (ڈاکٹریٹ) کی سند حاصل کی۔

تصانیف

[ترمیم]

محمد اکرم ندوی حدیث، فقہ، علم اسماء الرجال اور صرف و نحو کے موضوعات پر 25 کتابیں تصنیف و ترجمہ کر چکے ہیں۔ جن میں مشہور ترین کتابیں حسب ذیل ہیں:

  • شيخ الإسلام إبن تيمية وتأثيره في آسيا الجنوبية از خلیق احمد نظامی، تعریب محمد اکرم ندوی
  • نفحات الهند واليمن بأسانيد الشيخ أبي الحسن
  • أصول الشاشي : مختصر في أصول الفقه الإسلامي
  • كفاية الراوي عن العلامة الشيخ يوسف القرضاوي
  • شبلي النعماني: علامة الهند الأديب والمؤرخ الناقد الأريب
  • السيد سليمان الندوي ؛: أمير علما الهند في عصره، وشيخ الندويين
  • بستان المحدثين في بيان كتب الحديث وأصحابها الغر الميامين از شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، تعریب محمد اکرم ندوی
  • أبو الحسن الندوي : العالم المربّي والداعية الحكيم، 1333-1420 هـ / 1914-1999م

ابھی حال ہی میں الوفاء باسماء النساء کے نام سے 40 جلدوں میں ایک کتاب مرتب کی ہے، جس میں 8000 سے زائد محدثات کے تراجم و تذکرے موجود ہیں۔[8][9]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Carla Power (25 فروری 2007ء)۔ "A Secret History"۔ New York Times Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
  2. السلام انسٹی ٹیوٹ
  3. "College Dean | Cambridge Islamic College". www.cambridgeislamiccollege.org (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2017-08-09. Retrieved 2017-08-11.
  4. "Dr. Akram Nadwi | Al-Salam Institute". alsalam.ac.uk (بزبان انگریزی). Retrieved 2017-05-01.[مردہ ربط]
  5. "Personnel | Markfield Institute of Higher Education". www.mihe.ac.uk (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2017-08-11. Retrieved 2017-05-06.
  6. Rushda Fathima Khan (18 Mar 2021ء). "Rediscovering The Role Of Muslim Women Scholars In Islamic History: 43 Volume Work With 10,000 Biographies Published". The Cognate (بزبان برطانوی انگریزی). Retrieved 2021-03-19.
  7. The Cognate News Desk (12 Jan 2023ء). "Mohammad Akram Nadwi - Biography, Age, Facts, Books". The Cognate (بزبان برطانوی انگریزی). Archived from the original on 2023-11-20. Retrieved 2023-11-20.
  8. "Reclaiming history: Oxford Centre for Islamic Studies produces 40-volume work on Muslim women scholars and prayer leaders. | Women Reclaiming and Redefining Cultures"۔ 2012-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-22
  9. "آرکائیو کاپی"۔ 2018-12-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-22