محمد بخاری
| محمد بخاری | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| (ہوسا میں: Muhammadu Buhari) | |||||||
| مناصب | |||||||
| | |||||||
| برسر عہدہ 31 دسمبر 1983 – 27 اگست 1985 | |||||||
| |||||||
| | |||||||
| برسر عہدہ 29 مئی 2015 – 29 مئی 2023 | |||||||
| |||||||
| معلومات شخصیت | |||||||
| پیدائش | 17 دسمبر 1942ء [3][4] داورا [5] | ||||||
| وفات | 13 جولائی 2025ء (83 سال)[6] لندن [6] | ||||||
| رہائش | داورا | ||||||
| شہریت | |||||||
| رکن | نائجیریائی فوج | ||||||
| زوجیت | عائشہ بخاری (1989–2025) | ||||||
| تعداد اولاد | 10 | ||||||
| عملی زندگی | |||||||
| مادر علمی | ریاست ہائے متحدہ وار کالج | ||||||
| پیشہ | فوجی افسر ، سیاست دان [8][7][9]، معلم [10]، فوجی افسر | ||||||
| مادری زبان | فولا زبان | ||||||
| پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، ہوسا ، فولا زبان | ||||||
| عسکری خدمات | |||||||
| وفاداری | نائجیریا | ||||||
| شاخ | نائجیریائی فوج | ||||||
| عہدہ | میجر جنرل | ||||||
| اعزازات | |||||||
آرڈر آف دی ریپبلک آف سربیا | |||||||
| ویب سائٹ | |||||||
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
| درستی - ترمیم | |||||||
محمد بخاری[11][12] (ہوسا: Muhammadu Buhari؛ 17 دسمبر 1942ء – 13 جولائی 2025ء) نائیجیریا کے جرنیل، سیاست دان اور بزرگ ریاستی شخصیت تھے جنھوں نے 31 دسمبر 1983ء سے 27 اگست 1985ء تک نائیجیریا کے فوجی سربراہِ مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں اور بعد ازاں 2015ء سے 2023ء تک نائیجیریا کے جمہوری طور پر منتخب صدر کے طور پر فرائض انجام دیے۔
محمد بخاری نے نائیجیریائی فوج میں شمولیت اختیار کی اور نائیجیریائی خانہ جنگی میں حصہ لیا جس کے بعد وہ مختلف فوجی حکومتوں میں ترقی پاتے رہے۔ صدر شیحو شاگاری کے دورِ حکومت میں محمد بخاری نے چاڈ نائیجیریا جنگ میں فوجی قیادت کے سبب ایک کم گو مگر سخت گیر شخصیت کا تاثر قائم کیا۔ وہ 1983ء کی نائیجیریا فوجی بغاوت کے مرکزی کرداروں میں شامل تھے جس کے نتیجے میں نائیجیریا کی دوسری جمہوریہ کا خاتمہ ہوا۔ اگرچہ وہ اس بغاوت کے اصل منصوبہ ساز نہیں تھے تاہم ملک میں شدید اقتصادی بحران اور وسیع پیمانے پر بد عنوانی کے دور میں وہ فوجی حکومت کے سربراہ بنے۔ شہری حکومت کے تحت معیشتی بد انتظامی اور نظم و ضبط کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے بخاری نے سخت اور کفایت شعاری پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنایا جس میں نظم و ضبط، انسداد بد عنوانی اور معیشتی بحالی پر زور دیا گیا جسے ”جنگ بر ضدِ بے انضباطی“ (War Against Indiscipline - WAI) کا نام دیا گیا۔ تاہم ان کی سخت گیر حکمرانی اور سخت اقتصادی اقدامات کے باعث فوج کے اندر بھی عدم اطمینان بڑھا اور 27 اگست 1985ء کو جنرل ابراہیم بابانگیدا کی قیادت میں ایک ”محلاتی بغاوت“ کے ذریعے انھیں معزول کر دیا گیا۔
محمد بخاری نے 2003ء اور 2007ء میں آل نائیجیریا پیپلز پارٹی کی حمایت سے اور 2011ء میں کانگریس فار پروگریسیو چینج کے پلیٹ فارم سے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔ دسمبر 2014ء میں وہ آل پروگریسیو کانگریس کے صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ محمد بخاری نے 2015ء کے عام انتخابات میں صدر گُڈلک جوناتھن کو شکست دی۔ یہ نائجیریا کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی برسرِ اقتدار صدر کو دوبارہ انتخاب میں شکست ہوئی۔ وہ 29 مئی 2015ء کو صدارت کے منصب پر فائز ہوئے۔ فروری 2019ء میں انھیں ایک بار پھر منتخب کیا گیا جہاں انھوں نے اپنے قریبی حریف سابق نائب صدر عتیق ابو بکر کو 30 لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
وفات
[ترمیم]محمد بخاری کا انتقال 13 جولائی 2025ء[13] کو تقریباً 4:30 بجے (15:30 متناسق عالمی وقت)[14] لندن کے ایک دواخانے میں ہوا۔ وہ 82 سال کے تھے۔[15][16]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — بنام: Muhammadu Buhari — مذکور بطور: President — اخذ شدہ بتاریخ: 27 جولائی 2022 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — بنام: Muhammadu Buhari — مذکور بطور: President — اخذ شدہ بتاریخ: 29 جولائی 2022 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n79094087
- ↑ President Muhammadu Buhari: Personal Life — اخذ شدہ بتاریخ: 11 فروری 2023
- ↑ Encyclopædia Britannica
- 1 2 تاریخ اشاعت: 13 جولائی 2025 — Urgent / Nigeria : Muhammadu Buhari, l’ancien Président est mort à l’âge de 82 ans — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2025
- 1 2 عنوان : Database of Cabinet Politics in Sub-Sahara Africa
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1152234536 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جولائی 2025
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1152234536 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — Muhammadu Buhari — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جولائی 2025 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "نائجیریا کے انتخابات میں جنرل محمد بخاری جیت گئے"۔ بی بی سی اردو۔ 31 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-18
- ↑ "میرا انتقال نہیں ہوا، نائجیریا کے صدر"۔ ڈوئچے ویلے اردو۔ 13 دسمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-18
- ↑ Chima Joseph Ugo (13 جولائی 2025)۔ "Breaking: Ex-President Buhari Dies at 82"۔ Prime 9ja Online۔ ISSN:3092-8907۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-13
- ↑ "Nigeria's ex-President Muhammadu Buhari dies in London aged 82"۔ Al Jazeera۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-15
- ↑ "Former Nigerian leader Muhammadu Buhari dies aged 82"۔ BBC News۔ 13 جولائی 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-13
- ↑ Harrison Smith۔ "Muhammadu Buhari, Nigerian president and ex-military ruler, dies at 82"۔ The Washington Post
- 1942ء کی پیدائشیں
- 17 دسمبر کی پیدائشیں
- 2025ء کی وفیات
- 13 جولائی کی وفیات
- لندن میں وفات پانے والی شخصیات
- فوجی تاخت میں معزول شدہ قائدین
- قائدین جو بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے
- نائجریائی انقلابی
- نائجریائی جرنیل
- نائجریائی مسلم
- نائجیریا کے صدور
- ریاستہائے متحدہ کا آرمی وار کالج کے فضلا
- موجودہ قومی حکمران
- ٹائٹل اسٹائل میں بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ الائن دونوں کے ساتھ ٹوٹنے والی فہرست کا استعمال کرنے والے صفحات
- اکیسویں صدی کی نائجریائی شخصیات
- بیسویں صدی کی نائجریائی شخصیات
- بیسویں صدی کے نائجریائی سیاست دان
- اکیسویں صدی کے نائجریائی سیاست دان
