محمد بن سعد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

146ھ۔ 230ھ ابو عبد اللہ محمد بن سعد البصری جو طبقات ابن سعد کے مصنف ہیں۔ طبقات الکبریٰ اور طبقات الکبیر کے نام سے شہرہ آفاق کتاب کے مصنف ہیں جو طبقات الرجال پر مستند کتاب ہے یہ بصرہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد بغداد آ گئے۔ یہ زمانہ ہارون الرشید کا تھا جو علم و ہنر کا بہترین زمانہ تھا۔ بغداد اور حجاز میں جا کر بڑے علما و محدثین سے استفادہ کیا اس کے بعد محمد بن عمر واقدی کے شاگرد ہوئے اور آخر عمر تک ان سے وابستہ رہے ابن سعد "کاتب الواقدی "کہلاتے ہیں۔ 230 ھ میں وفات پائی[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طبقات ابن سعد، صفحہ 6 نفیس اکیڈمی لاہور