محمد توکل سائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صوبیدارمحمدتوکل سائؔل پنڈی گھیبکے بزرگ شاعر ہیں اور اردو و پنجابی زبان میں شعرکہتے ہیں۔

پیدائش و رہائش[ترمیم]

آپ 1934ء میں پنڈی گھیب میں احمددین کے گھرپیداہوئے۔ آپ کی ابھی اسکولی تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ آپ پنجاب رجمنٹ میں بطور سپاہی بھرتی ہو گئے۔ آپ نے 27 برس سپہ گری کی اور 1989ء میں صوبیداری کے منصب سے سبکدوش ہوئے۔

اعزازات[ترمیم]

  • 1962ء میں مغربی ایران انڈونیشیاء جانے والے امن دستے میں بطور رکن شامل ہوئے اور امن میڈل کے حقدار ٹھرے۔
  • 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں چھیب جوڑیاں سیکٹر میں ایک پلاٹون کی کمانداری کی۔
  • پاک بھارت جنگ 1971ءمیں بھی شریک ہوئے اور ستارۂ حرب حاصل کیا۔
  • آپ پنڈی گھیب کی ادبی تنظیم حلقہ ارباب شاد کے اساسی رکن ہیں۔

شاعری[ترمیم]

صوبیدارتوکل سائل اردو اور پنجابی زبان میں شعر کہتے ہیں۔ آپ کا ایک ضخیم مجموعہ کلام "کشکول سائل" کے عنوان سے ترتیب پا چکا ہے۔