محمد جمن (گلوکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
استاد محمد جمن
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1935(1935-10-10)
وفات 24 جنوری 1990(1990-10-24) (عمر  54 سال)
کراچی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ موسیقار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
صنف کلاسیکل، صوفیانہ موسیقی، لوک موسیقی، غزل، وائی
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

استاد محمد جمن (پیدائش: 10 اکتوبر، 1935ء - وفات: 24 جنوری، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکی و لوک گلوکار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

استاد محمد جمن 10 اکتوبر، 1935ء کو سوڑھ، بلوچستان، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد زمیندار تھے مگر موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ محمد جمن کے نانا بھی سارندہ اور طنبورہ بجانے پر دسترس رکھتے تھے۔ اس ماحول میں محمد جمن کا بھی موسیقی سے شغف ہونا فطری تھا چنانچہ وہ یہ ساز بھی بجانے لگے اور گانے بھی لگے۔[1]

قیام پاکستان کے بعد محمد جمن ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے اور پہلے کراچی اور پھر حیدرآباد اسٹیشن سے اپنی گائیکی کا جادو جگانے لگے۔ ریڈیو پاکستان حیدرآباد اسٹیشن سے وابستگی کے زمانے میں انہیں موسیقی ترتیب دینے کا بھی موقع ملا۔ محمد جمن کے شاگردوں میں روبینہ قریشی، زیب النسا، زرینہ بلوچ اور استاد محمد یوسف کے نام سرفہرست ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے استاد محمد جمن کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں23 مارچ، 1980ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات[ترمیم]

استاد محمد جمن 24 جنوری، 1990ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت پاکستان کرونیکل: عقیل عباس جعفری، ص 663، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء