محمد حمید جان سیفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

اسم گرامی[ترمیم]

محمد حمید جان بن آخوندزادہ سیف الرحمن بن قاری محمد سرفراز خان بن محمد حیدر خان بن محمد علی بابا۔ آپ کا تعلق افغان قبیلہ "مہمند" کی معزز شاخ موسی خیل سے ہے۔

مولانا محمد حمید جان السیفی پیر آخوندزادہ سیف الرحمن مبارک کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔ اور مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ لاہور کے سجادہ نشین ہیں۔آپ جید عالم دین ہونے کے ساتھ باعمل صوفی بھی ہیں۔ سلسلہ عالیہ سیفیہ میں آپ مولانا صاحب سرکار کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد و شیخ آخوندزادہ سیف الرحمن المبارک سے حاصل کی۔ بعد ازاں علم دین کی تعلیم افغانستان میں اپنے آبائی علاقہ میں حاصل کی۔ درس نظامی کے بعد مفتی کا کورس کیا۔ آپ قریب 30 سال سے احادیث کا درس دے رہے ہیں۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

مولانا صاحب سرکار کو اپنے شیخ و والد گرامی آخوند زادہ مولانا پیر سیف الرحمن المبارک رحمتہ اللہ علیہ کی طرف سے سلاسل اربعہ (نقشبندیہ،چشتیہ،قادریہ،سہروردیہ) میں خلافت و اجازت حاصل ہے ۔ آپ اپنے مرشد گرامی کے محبوب و منظور نظر صاحبزادے اور خلیفہ مطلق ہیں۔ اور مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ لاہور کے سجادہ نشین ہیں۔ اور شب روز روحانی محآفل کے ذریعے سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چراغ جلا رہے ہیں۔آپ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت پابند ہیں۔اور اپنے مریدین و سالکین کو بھی انتہائی تاکید فرماتے ہیں۔

جامعہ سیفیہ[ترمیم]

آپ کو علم دین کے ساتھ بے حد لگاو ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ لاہور میں جامعہ سیفیہ کے نام سے ایک مدرسہ بھی قائم کیا ہے۔ اور قابل اساتذہ کو اکٹھا کیا۔ جہاں حفظ القرآن اور درس نظامی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

صاحبزادگان[ترمیم]

1۔ صاحبزادہ علامہ پیر حسین احمد السیفی

2۔ صاحبزادہ علامہ پیر نذیر احمد السیفی

3۔ صاحبزادہ علامہ بشیر احمد سیفی

4۔ صاحبزادہ منیر احمد سیفی

5۔ صاحبزادہ صالح احمد سیفی

6۔ صاحبزادہ رشید احمد سیفی

7۔ صاحبزادہ عبد اللہ سیفی

8۔ صاحبزادہ شبیر احمد سیفی

9۔ صاحبزادہ محمد حامد سیفی

10۔ صاحبزادہ محمد سیفی

11۔ صاحبزادہ محمد انس سیفی

خلفاء[ترمیم]

آپ اپنے والد گرامی و مرشد پیر سیف الرحمن مبارک کے مشن پر گامزن ہیں۔ آپکے پاکستان، افغانستان، ایران عرب کے مختلف مقامات اور یورپ کے کئی علاقوں میں خلفا اکرام موجود ہیں۔ جو دین اسلام کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔ مشہور و جید خلفاء کے نام درج ذیل۔ہیں جو خلیفہ مطلق (یعنی چاروں سلاسل میں خلافت و اجازت رکھتے )ہیں۔

10۔

11۔


حوالہ جات[ترمیم]

سانچہ:آستانہ عالیہ سیفیہ