محمد حنیف قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت شاہ حافظ محمد حنیف قادری (پیدائش: 27 اگست 1873 عیسوی) ہندوستان کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ممتاز اسلامی صوفیا اور علما میں سے ایک تھے۔ سرتاج الاولیاء کے نام سے مشہور، وہ اسلامی علوم اور روحانی بصیرت کا خزانہ تھے۔ حضرت شاہ تیغ علی قادری کے خلیفہ اول، آپ نے اپنے مرشد اور تصوف کے دیگر موضوعات پر متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ بہار اور ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ان کے بے شمار پیروکار ہیں۔ آپ نے علم و دانش اور طریقت و روحانیت کی جو روایت قائم کی ہے، اس کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ، ان کے فرزند مولانا غلام فرید اور پوتے مولانا مسعود رضا علم و رحانیت کی روشنی پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Anware Teghi (2013)۔ Sartajul Auliya (بزبان Urdu)۔ Muzaffarpur, Bihar India: Khanqah-e-Teghiya Babhangawa, Muzaffarpur۔ صفحہ: 21–22