محمد راشد نسیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے لیے 60 سے زائد ورلڈ ریکارڈ بنانے والے


راشد نسیم پاکستان کے اپنے ہی مارشل آرٹ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

راشد نے 2005ء میں کراچی یونیورسٹی کراچی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔

وہ 2001ء سے پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹ کے بانی اور صدر ہیں۔ ان کے 10 طالب علم گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں، جب کہ مجموعی طور پر ان کے پاس 89 گینز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔

کراچی میں پیدا ہونے والے اس نے مارشل آرٹس کے شعبے میں نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہارت حاصل کی ہے اور اب تک وہ مختلف شکلوں میں 65 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • بھارتی کھلاڑی کی جانب سے 239 اخروٹوں کو سر سے توڑ کر بنایا جانے والے ریکارڈ کو 254 اخروٹ توڑ کر روایتی حریف کو شکست دے دی اور ایک بار پھر گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا, [1] (28 ستمبر 2020ء)
  • راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈیوکے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انھوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی(9 جولائی 2020)
  • تین منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر 152 گھٹنے مارنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا اور بھارت سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔(9 جولائی 2020ء)
  • راشد نسیم نے10 کلو وزن کے ساتھ گیارہ سو پچپن 1155 کے مقابلے میں تیرہ سو ستر 1370 ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی ریکارڈ چکنا چور کر دیا۔

بھارتی مارشل آرٹسٹ جے انتھ ریڈی کا 10 کلو وزن کے ساتھ ایک گھنٹے میں گیارہ سو پچپن 1155 ککس کا ریکارڈ تھا۔(17 اگست 2020)

راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

  • راشد نے بھارت سے پہلا ریکارڈ کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر چھینا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی پربھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔

راشد نسیم ‏ بھارت ‏ عالمی ریکارڈ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‏ مارشل آرٹس ‏ ‏234 اخروٹ ‏ ‏229 اخروٹ ‏ ککنگ پیڈ ‏ اشریتا فرمان ‏ ‏50 یارڈ اسٹیک ‏ ‏ راشد نسیم نے بھارت سے دوسرا ریکارڈ ایک منٹ میں ککنگ پیڈ پر 114 مرتبہ گھٹنے کے وار کر کے چھینا ، سابقہ ریکارڈ بھارتی پربھاکر ریڈی نے ٹارگٹ پر 97 وار کرتے ہوئے بنایا تھا ۔

  • راشد نے ایک ریکارڈ امریکی مارشل آرٹس پلئیر اشریتا فرمان کا 50 یارڈ اسٹیک توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ، محمد راشد نے 64 یارڈ اسٹیک توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔(25 اگست 2020ء)
  • انھوں نے ایک منٹ میں سر سے 43 بوتلیں کھول کر جرمنی کا 23بوتلیں کھولنے کا ریکارڈ توڑا۔ جبکہ انھوں نے ایک منٹ میں ساتھی کھلاڑیوں کے سر پر پڑے ناریل پچاس مرتبہ کک سے گرا کر برطانیہ کے 43ناریل گرانے کا ریکارڈ توڑا۔( 13 مارچ 2013ء)
  • ‏پاکستان کے محمد راشد نے اٹلی میں مقابلہ جیت لیا ایک منٹ میں 77 کین (ٹین پیک) کہنی سے توڑ کر گینز بک آف ورلڈ رکارڈ میں اپنا نام لکھو لیا(3 اکتوبر 2020ء)
  • راشد نسیم نے انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بار نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ کرنے کا ریکارڈ چھینا، جنھوں نے ایک منٹ میں 79 مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا جبکہ محمد راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کر کے اپنی برتری ثابت کی۔ (16 جون 2022ء)[2]
  • نن چکو کیٹیگری میں صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کو کھول کرورلڈ ریکارڈقائم کیا۔ اس سے قبل نن چکو کے ساتھ 10 نیو اینڈ سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چین کےYue Haichuan یوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنھوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ (14 دسمبر 2022ء)[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات