محمد سعد کاندھلوی
محمد سعد کاندھلوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 مئی 1965 (58 سال) بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی |
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنفی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مدرسہ کاشف العلوم |
مؤثر | مولانا اشرف علی تھانوی |
متاثر | محمد الیاس کاندھلوی، محمد یوسف کاندھلوی |
درستی - ترمیم ![]() |
محمد سعد کاندھلوی (پیدائش: 8 محرم الحرام 1385ھ مطابق 9 مئی 1965ء) کو بنگلہ والی مسجد، بستی نظام الدین نئی دہلی میں محمد ہارون صاحب کاندھلوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بسم اللہ 1392ھ میں والد مرحوم مولانا محمد ہارون نے اپنے آخری حج کے دوران میں سید ابو الحسن علی ندوی سے ریاض الجنہ میں کروائی۔ ان کی پیدائش سے ایک ماہ قبل ان کے دادا محمد یوسف کاندھلوی کی وفات ہوچکی تھی اور پیدائش کے آٹھ سال بعد ان کے والد محمد ہارون کا بھی انتقال ہوگیا، چنا چہ ان کی پرورش و تربیت والدہ کی نگرانی و سرپرستی میں ان کے نانا محمد اظہار الحسن کاندھلوی، محمد زکریا کاندھلوی اور تبلیغی جماعت کے اُس وقت کے امیر محمد انعام الحسن کاندھلوی نے کی۔ 1985ء میں مدرسہ کاشف العلوم دہلی سے پڑھ کر فارغ ہوئے اور وہیں پر تاحال دینی و دعوتی خدمات میں مصروف ہیں۔ سید محمد سلمان سہارنپوری صاحب (داماد محمد زکریا کاندھلوی و موجودہ ناظم جامعہ مظاہر علوم سہارن پور) کی بڑی صاحب زادی بریرہ خاتون ان کے نکاح میں ہیں جن سے تین فرزند محمد یوسف، محمد سعید اور محمد سعود ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ "ماہنامہ الفاروق، شعبان المعظم 1436ھ". 25 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017.