محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے 11 چچا (عبد المطلب کے بیٹے) تھے اور آپ کے والد بارہویں بھائی عبد اللہ بن عبد المطلب تھے۔

  1. حارث بن عبدالمطلب
  2. ابوطالب
  3. زبیربن عبد المطلب
  4. حمزہ بن عبد المطلب
  5. ابولہب
  6. غیداق بن عبد المطلب
  7. مقوم بن عبد المطلب یا عبدالکعبہ بن عبد المطلب
  8. ضراربن عبد المطلب
  9. عباس بن عبد المطلب
  10. قثم بن عبد المطلب
  11. جحل بن عبد المطلب یا حجل

بعض نے مقوم کا ذکر نہیں کیا ان کے مطابق عبد الکعبہ کا نام مقوم ہے اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے 11 چچا تھے۔ دس کا قول بھی کیا گیا یعنی غیداق اور جحل کو شامل نہیں کیا۔ بعض نے قثم کو بھی شامل نہ کر کے تعداد 9 لکھی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. المواہب اللدنیہ جلد اول،احمد بن محمد قسطلانی،صفحہ578،فرید بکسٹال لاہور،2011ء