محمد عباس (اسکی باز)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد عباس
 

شخصی معلومات
پیدائش 16 فروری 1986ء (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
شرکت 2010ء سرمائی اولمپکس
2007ء ایشیائی سرمائی کھیل
2003ء ایشیائی سرمائی کھیل   ویکی ڈیٹا پر (P1344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الپائین اسکیر [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل الپائین اسکینک   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد عباس کا تعلق گلگت سے بتیس کلومیٹر دورگاؤں نلتربالا سے ہے جہاں ان کے والد پاک فضائیہ میں بطور چوکیدار ریٹائیر ھوئے اورآجکل کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ سات بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر محمد عباس نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے اور ائیرفورس میں بطور کھلاڑی بھرتی ہوِگئے۔ بارہ سو کے قریب خاندان اس خوبصورت مگر پسماندہ گاؤں میں زندگی گزار رہے ہیں اور یہ علاقہ جنگلات اور پہاڑوں پر مشتمل ہے جہاں سردیوں میں خوب برف باری ھوتی ہے۔

شوق کی تسکین[ترمیم]

انھوں نے المپکس کے لیے ترکی ایرن اور لبنان میں ہونے والے کوالیفائینگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی اور سن دو ہزار آٹھ اور نو کے دوران میں آسٹریا میں ٹریننگ کی۔ ان المپکس میں عباس نے دونوں رن تین منٹ اور اکیس سیکنڈ میں مکمل کیے۔ عباس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ وہ اتنے لمبے سلوپ سے کھیل رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ شروع میں لکڑی کی مدد سے سکیئز بنا کرگاؤں کے لڑکوں کے ھمراہ برف پر کھیلا کرتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ پانچ سال کی عمر میں وہ لکڑی کے دو ٹکروں کو ھموار کرکے رسیوں کی مدد سے پاؤں کے نیچے باندھ کر اور دو درخت کی ٹہنیوں کو ہاتھ میں پکڑ کر برف پر پھسلتے۔ عباس کی عمر نو سال تھی جب ان کو باقاعدہ سکیئز ملے جس کے بعد ان کا کھیل بہتر ہوا اور 1999ء میں انھوں نے تیرہ سال کی عمر میں ایران میں منعقد ھونے والی چلڈرن ایشیشن چیمپین شپ میں حصہ لیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں بہت لوگوں کو سکئینگ کا شوق ہے اوراب پاکستان کے مختلف اداروں میں اس گاؤں کے کئی لڑکے بطور سکیئرملازمت کر رہے ہیں۔

اعزاز[ترمیم]

کینیڈا کے شہر وینکور میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپکس 2010ء کے کھیلوں کے مقابلے میں بطور سکیئر پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد عباس۔ جنھوں نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سوئس سکیئر کارلو جن کا سے بیالیس سیکنڈ کے فرق سے آخری لائین کراس کی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. FIS alpine skier ID: https://data.fis-ski.com/dynamic/athlete-biography.html?sectorcode=AL&competitorid=42018 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2022

بیرونی روابط[ترمیم]