محمد عبد الستار سعیدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد عبد الستار سعیدی
لقبعالم دین،نقشبندی بزرگ
ذاتی
پیدائش11 اکتوبر 1949ء
مذہباسلام
فرقہاہلسنت سلسلہ نقشبندیہ
مرتبہ
دورجدید دور

علامہ حافظ محمد عبدا لستار سعیدی موجودہ دور کے اہلسنت کے اکابر علما میں شمار ہوتے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

ضلع راولپنڈی کے معروف گاؤں گنگانوالہ میں 11 اکتوبر 1949ء کو چوہدری شیردل بن جعفر خان نمبردار کے گھر پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

1965ء میں حفظ قرآن 1974ء میں میٹرک اور 1976ء میں درس نظامی کی تکمیل کی۔

تدریسی خدمات[ترمیم]

1976ء میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے تدریس کا آغاز کیا موصوف صرف علم و بردباری خلوص کا پیکر بہترین منتظم انتہائی محنتی وترجمہ کار استاد ہیں ان کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ طویل سے طویل بحث کو چند جملوں میں سمیٹ کر واضح فرماتے ہیں یہی وجہ ہے تمام کلاسوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے اسباق علامہ سعیدی کے پاس ہوں۔ ناظمِ تعلیمات و شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور اور خطیب جامع مسجد مسلم لاہور ہیں۔

تصنیفات[ترمیم]

  • مرآۃالتصانیف
  • تعلیم الحکمۃ
  • تعلیم المنطق
  • مفتاح المرقات
  • تلخیص المنطق
  • تعلیم الصرف
  • ترجمہ سنن نسائی
  • رد وہابیت
  • امام احمد رضا جامع العلوم عبقری شخصیت
  • فوائد جلیلہ
  • مصنفین صحاح ستہ
  • فہارس فتاوی رضویہ
  • علوم قرآنیہ فتاوی رضویہ کی روشنی میں
  • ترجمہ فتاوی رضویہ جلد 11تا 30[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تعلیم الحکمۃ۔حافظ محمد عبدا لستار سعیدی،کتبہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان