محمد عبد اللہ (ہادی سائیں)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حافظ محمد عبد اللہ المعروف ہادی سائیں حافظ الملت محمد صدیق قادری بانی بھرچونڈی شریف کے پہلے جانشین اور شیخ ثانی ہیں۔

ولادت[ترمیم]

حافظ محمد عبد اللہ کی ولادت 1283ھ کو بھرچونڈی شریف ڈھرکی سندھ میں قاضی اللہ بخش کے ہاں ہوئی جو حافظ الملت کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

حافظ الملت کی اپنی اولاد نہ تھی تو انھوں نے اپنے بھتیجے حافظ محمد عبد اللہ کی تربیت اولاد کی طرح کی انھیں قرآن مجید حفظ کرایا، مولوی محمد اسحاق کوٹ سبزل کے سپرد کیا 20 سال کی عمر میں علوم ظاہری(درس نظامی) کی تکمیل کرائی اور پھر علوم باطنیہ کی خاطر ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھا اور 25 سال کی ابتدائی عمر میں ہی اپنی جا نشینی سپر دکر دی اپنی زندگی میں ہی بہت سے فقراء اور خلفاء کی تربیت انہی کے سپرد کر دی تھی۔ آپ اعلیٰ درجے کے منتظم اور نفسیات دان تھے ۔

لقب[ترمیم]

شیخ ثانی، ہادیٔ گمراہاں، ہادی سائیں اورجنید وقت القاب تھے۔

سجادہ نشینی[ترمیم]

آپ اپنے چچا محترم شیخ اعظم حافظ الملت محمد صدیق قادری کے سجادہ نشین ہوئے اس وقت آپ کی عمر 25 سال تھی ۔[1]

وفات[ترمیم]

25 رجب 1346ھ بمطابق 1946ء کو وفات پائی حافظ الملت کے پہلو میں مدفون ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عباد الرحمن، سید مغفور القادری، حافظ الملت اکیڈمی بھرچونڈی شریف سندھ
  2. جام عرفاں ،سید محمد فاروق القادری ،کتاب محمل دربار مارکیٹ لاہور