محمد عدل رائے بریلوی
Appearance
سید محمد عدل بن سید محمد جی بن شاہ علم اللہ حسنی رائے بریلوی سلسلہ احسنیہ مجددیہ کے مشائخ میں تھے۔ 1115ھ کو رائے بریلی میں ولادت ہوئی۔ علوم ظاہری حاصل کرنے کے بعد اپنے والد سید محمد جی کی تربیت و صحبت میں رہے اور بعد میں ان کے ترجمان و جانشین بنے۔ ہزاروں لوگوں سے استفادہ کیا، جن میں سیکڑوں کامل بنے، جن میں ایک بڑی تعداد علما کی تھی، ان کے مشہور خلفاء میں مولانا اظہار الحق فرنگی محلی، مولانا احمدی کرسوی، مولوی عبد اللہ امیٹھوی، شاہ محمد کاظم قلندر کاکوروی، مولانا ذو الفقار علی دیوی، مولانا سید عبد الکریم جوراسی وغیرہ زیادہ مشہور ہیں۔ 1192ھ میں وفات پائی۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ محمد ثانی حسنی: خانوادۂ علم اللہی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2009ء، صفحہ 61-62
![]() |
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |