محمد علم اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

محمد علم اللہ دہلی میں مقیم صحافی ہیں۔ 15 فروری 1989ء کو رانچی (جھارکھنڈ) سے 14 کلو میٹر دور اٹکی نامی قصبہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح میں حاصل کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے تاریخ و ثقافت سے گریجویشن کیا۔ اسی موضوع سے ایم اے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی ایم اے ان ماس کمیونیکیشن کیا ،دہلی کے متعدد اخبارات و رسائل و جرائد میں اپنی خدمات طالب علمی کے زمانہ سے ہی دینی شروع کی اور بہت جلد دہلی کی اردو صحافت پر چھا گئے۔ دوردرشن، زی سلام ،ای ٹی وی اردو کے لیے کئی اسکرپٹ لکھے جن میں بطور خاص دور درشن کے لیے“دہلی کی سیر،“ڈاک“،“ زرینہ آپا“شامل ہے۔ کئی ٹیلی اور ڈاکیومنٹری فلمیں بھی بنائیں جن میں “ٹیرر ایرر“نامی فلم کو کافی مقبولیت ملی۔ یہ فلم عامر نامی ایک لڑکے کی زندگی پر مشتمل ہے۔ جو 14 سال اسیری کی زندگی گزار کر باہر آتا ہے، جب عدالت عالیہ اسے معصوم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]