محمد علی شاہ (سرجن)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وزیر اعلیٰٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر برائے کھیل اور پاکستان کے معروف آرتھو پیڈک سرجن، ۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کراچی میں ایک نجی اسپتال بھی قائم کیا۔ اُن کا شمار پاکستان کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز میں ہوتاتھا۔ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے ان کے بعض کامیاب آپریشن دنیائے طب میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم ایک بہترین معالج ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی تھے۔ انھوں نے کرکٹ کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ کراچی کا اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم ان کے والد کے نام سے منسوب ہے۔

26 اکتوبر 1946 کو پیدا ہوئے

انھوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی۔ تاہم، ایم بی بی ایس کے بعد برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں سے بھی اعلیٰ تعلیم لیتے رہے۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو طب اور کھیل کے شعبے میں قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ 1997 ء میں سابق صدر فاروق لغاری نے انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا۔ 2003ء میں پرویز مشرف نے تمغا امتیاز اور 2009ء میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ستارہ امتیاز دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ 2008ء کے عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ۔

وہ صوبائی وزیربرائے کھیل بھی رہے۔ تاہم، 2012ء کے آخر میں انھوں نے صوبائی وزارت اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں، وہ صوبائی مشیر برائے کھیل مقرر کیے گئے۔

وزیر اعلیٰٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر برائے کھیل اور پاکستان کے معروف آرتھو پیڈک سرجن، ڈاکٹر محمد علی شاہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پیرکو دوران علاج انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 67 برس تھی، وہ بلڈ کینسر میں مبتلا تھے۔

وہ کراچی اور اسلام آباد کے کئی اسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔ تاہم، طبیعت مزید بگڑ جانے کے سبب پچھلے ماہ انھیں امریکا منتقل کیا گیا تھا، جہاں ہیوسٹن میں کیمو تھراپی کے دوران انھیں پیر کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر شاہ کی میت امریکا سے کراچی لائی گئی اور یہیں ان کی تدفین ہوئی،

متحدہ قومی موومنٹ کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق جنوری 2013ء میں ڈاکٹر محمد علی شاہ کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے بعد وہ مزید علاج کے سلسلے میں امریکا روانہ ہو گئے، جہاں ہیوسٹن کے اسپتال ایم ڈی اینڈریسن میں زیرعلاج رہنے کے بعد پیرکو 4 فروری 2013ء کو انتقال کرگئے،