مندرجات کا رخ کریں

محمد عمر چھاپرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد عمر چھاپرا
(اردو میں: محمد عمر چھاپرا)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 1 فروری 1933ء   ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جون 2026ء (93 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت المعلیٰ   ویکی ڈیٹا پر  (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 4   ویکی ڈیٹا پر  (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف مینیسوٹا (–1961)
جامعہ کراچی (–1956)
جامعہ سندھ (–1950)  ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم تجاریات   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد Doctor of Philosophy in Economics ،ایم اے ،بیچلر   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات [2]،  استاذ جامعہ   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر  (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3]،  عربی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت یونیورسٹی آف مینیسوٹا ،  یونیورسٹی آف کینٹکی   ویکی ڈیٹا پر  (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
عالمی شاہ فیصل اعزاز برائے مطالعہ اسلامیات   ویکی ڈیٹا پر  (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد عمر چھاپرا (عربی: محمد عمر شابرا؛ 1 فروری 1933ء – 13 جون 2026ء) پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات تھے۔[4] نومبر 1999ء سے وہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے اسلامی تحقیق اور تربیت انسٹی ٹیوٹ آئی آر ٹی آئی میں مشیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے پہلے وہ تقریباً 35 سال تک سعودی عرب کی مرکزی بینک سعودی عرب مانیٹری ایجنسی ریاض میں اکنامک ایڈوائزر اور پھر سینئر اکنامک ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی

[ترمیم]

محمد عمر چھاپرا 1 فروری 1933ء کو برٹش انڈیا کے شہر بمبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام عبد الکریم چھاپرا تھا۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان کراچی پاکستان منتقل ہو گیا جہاں ان کی پرورش ہوئی۔ انھوں نے 1950ء میں سندھ یونیورسٹی سے انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد 1954ء میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں انڈرگریجویٹ اور 1956ء میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔ 1961ء میں انھوں نے امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی سے معاشیات اور سماجیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہاں انھوں نے چھ سال تک تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔

عملی زندگی

[ترمیم]

1965ء میں جب ہنر مند پاکستانیوں کی سعودی عرب میں بہت طلب تھی تو محمد عمر چھاپرا کو سعودی عرب مانیٹری ایجنسی میں اکنامک ایڈوائزر کی پیشکش کی گئی۔ وہ سعودی عرب چلے گئے اور وزیر خزانہ شیخ محمد ابوالخیل کے ماتحت کام کیا۔ انھوں نے شاہ فیصل کے دور میں سعودی عرب کے بینکنگ سسٹم کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی پالیسیاں بنانے میں بھی ان کی خدمات اہم رہیں۔ ان کی طویل خدمات کے اعتراف میں انھیں سعودی شہریت بھی دی گئی۔[5][6]

وہ سعودی عرب منتقل ہونے والے اولین پاکستانی ماہرینِ معاشیات میں شمار ہوتے تھے۔[7][8]

اعزازات

[ترمیم]

محمد عمر چھاپرا کو اسلامی معاشیات کے میدان میں متعدد اعزازات مل چکے ہیں۔ 1989ء میں انھیں اسلامی ترقیاتی بینک کا اسلامی معاشیات کا اعزاز ملا۔ اسی سال انھیں اسلامی مطالعات کے لیے بادشاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز سے نوازا گیا۔ 1995ء میں پاکستان کے صدر نے انھیں اوورسیز پاکستانیوں کے انسٹی ٹیوٹ کا گولڈ میڈل دیا۔ 2014ء میں ترکی کے صدر نے انھیں کومسیک کے 30ویں سالانہ اکیڈمک ایوارڈ سے نوازا۔ 2015ء میں اسلامکا 500 نے انھیں اسلامی معیشت بنانے والے دنیا کے سرفہرست 50 لیڈروں میں شامل کیا۔

تصانیف

[ترمیم]

محمد عمر چھاپرا نے اسلامی معاشیات اور مالیات پر تقریباً 15 کتابیں اور مونوگراف اور 90 سے زائد علمی مقالات اور تبصرے تحریر کیے،[4] جن میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:

  • ٹوورڈز اے جسٹ مانیٹری سسٹم یعنی ایک منصفانہ مالیاتی نظام کی طرف۔
  • اسلام اینڈ دی اکنامک چیلنج یعنی اسلام اور معاشی چیلنج۔
  • دی فیوچر آف اکنامکس این اسلامی پرسپیکٹو یعنی معاشیات کا مستقبل اسلامی تناظر میں۔
  • دی اسلامی ویژن آف ڈیولپمنٹ ان دی لائٹ آف مقاصد الشریعہ یعنی شریعت کے مقاصد کی روشنی میں ترقی کا اسلامی تصور۔
  • مسلم سولائزیشن دی کازز آف ڈیکلائن اینڈ دی نیڈ فار ریفارم یعنی مسلم تہذیب زوال کی وجوہات اور اصلاح کی ضرورت۔

ان کی تحریروں نے اسلامی معاشیات کو جدید دور میں ایک قابل عمل متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔ ان کا کام نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا میں معاشی پالیسیوں پر اثر انداز ہوا ہے۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

محمد عمر چھاپرا کی شادی خیرالنساء جمال منڈیا سے ہوئی۔ ان کے چار بچے ہیں۔[9][10] وہ اپنی ساری زندگی اسلامی معاشیات کے فروغ اور سعودی عرب کی معاشی ترقی کے لیے وقف رہے۔ وہ ایک ایسے معاشیات دان ہیں جنھوں نے مغربی معاشی نظریات کے مقابلے میں اسلامی اصولوں پر مبنی معاشی نظام کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی اور کام آج بھی اسلامی مالیات اور معاشیات کے طلبہ اور محققین کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

وفات

[ترمیم]

محمد عمر چھاپرا 13 جون 2026ء کو مکہ مکرمہ میں 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔[7] ان کی نمازِ جنازہ 14 جون 2026ء کو مسجد الحرام میں ادا کی گئی، جس کے بعد انھیں جنت المعلیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔[7][11]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. وفاة الاقتصادي الباكستاني الذي ساعد في بناء النظام المصرفي السعودي عن عمر يناهز 93 عاما — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جون 2026 — سے آرکائیو اصل فی 14 جون 2026
  2. عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/140336281 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
  3. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/033975558 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مئی 2020 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. 1 2 "Dr. Muhammad Umer Chapra"۔ عالمی شاہ فیصل اعزاز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-27۔ He worked at the Institute of Development Economics and the Islamic Research Institute in Pakistan, then as a research assistant at Minnesota, and associate professor of economics at Wisconsin and Kentucky Universities, before becoming Consultant to the Saudi Arabian Monetary Organization for 34 years during which he was granted Saudi citizenship.
  5. Deema Al-Khudair (16 فروری 2019)۔ "50 years of memories: Pakistani economist who helped build Saudi banking system"۔ Arab News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-13۔ Chapra won the King Faisal International Prize for Islamic Studies in 1990. In recognition of his services to the Kingdom, he was granted Saudi citizenship.
  6. "Dr. Umar Chapra"۔ Work Database for Islamic Banking and Finance۔ 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-13۔ Dr. M. Umer Chapra (born 1933), a Saudi citizen, is currently serving as Research Advisor at the Islamic Research & Training Institute (IRTI) of the Islamic Development Bank (IDB).
  7. 1 2 3 "Pakistani economist who helped build Saudi banking system dies at 93"۔ Arab News۔ 14 جون 2026
  8. "پاکستانی ماہر اقتصادیات عمر چھاپرا، جنہوں نے سعودی عرب کا بینکاری نظام بنانے میں مدد کی"۔ Independent Urdu۔ 14 جون 2026
  9. "Dr M Umer Chapra: A Brief Biography" (PDF)۔ Kantakji.com۔ 2016-03-29 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-13
  10. Dahlia Arikha (17 مارچ 2018)۔ "Monetary policy in perspective of Umer Chapra" (PDF)۔ Munich Personal RePEc Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-13
  11. "نامور پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا انتقال کر گئے"۔ روزنامہ جنگ۔ 14 جون 2026