محمد فاروق خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمد فاروق خان

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1956ء
وفات اکتوبر 2، 2010 (عمر 54 سال)
طرز وفات قتل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ استاد جامعہ[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ ڈاکٹر فاروق خان

ڈاکٹر محمد فاروق خان معروف پاکستانی ماہر نفسیات، اسلامک سکالر اور وائس چانسلر جامعہ سوات تھے۔ شمال مغربی پاکستان میں انہوں نے طالبان کی سخت مزاحمت کی۔ کئی موقعوں پر فاروق خان نے کہا کہ جو لوگ معصوم لوگوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں نشانہ بناتے ہیں ان کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈاکٹر فاروق خان نے ابتدائی تعلیم صوابی میں حاصل کی۔ پھر حسن ابدال کیڈٹ کالج اور کوہاٹ کیڈٹ کالج گئے۔ میڈیسن پڑھنے کے بعد انہوں نے سائکیٹری میں سپیشلازیشن کی۔مردان کے علاقے بغدادہ میں انہوں نے اپنی نجی کلینک کھولی اور وہاں کام کرتے رہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں بطور اولین چانسلر جامعہ سوات مقرر کیا۔ ان کے خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر فاروق ماہر نفسیات تھے اور اکثر ٹاک شوز میں حصے لیتے اور دہشت گردانہ کاروائیوں پر تنقید کرتے تھے۔

طالب علمی کے زمانے میں فاروق جماعت اسلامی کے جمعیت طلبۂ اسلام سے منسلک رہے تاہم بعد میں ایک کتاب لکھنے پر انہیں جماعت اسلام سے نکالا گیا۔ پھر تحریک انصاف سے منسلک ہوئے۔

کتب[ترمیم]

ان معروف کتب میں درج ذیل شامل ہیں:

  • پاکستان اور اکیس ویں صدی (اردو)* وٹ از اسلام (انگریزی)
  • سٹرگل فار اسلامک ریوولوشن (انگریزی)
  • جہاد قتال اور عالم اسلام (اردو)
  • اسلام کیا ہے؟ (اردو)
  • مسئلہ کشمیر (اردو و انگریزی)

قتل[ترمیم]

مردان میں صوابی روڈ پرڈیفنس کالونی میں فاروق خان اپنے کلینک میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق خان موقع پرجاں بحق ہو گئے۔[2]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://tribune.com.pk/story/57604/educationist-killed-in-mardan/
  2. http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/02-Oct-2010/مردان-میں-نامعلوم-افرادکی-فائرنگ-سے  ممتاز-مذہبی-سکالر-اور-وائس-چانسلر-سوات-یونیورسٹی-ڈاکٹر-فاروق-خان-اسسٹنٹ-سمیت-جاں-بحق-ہو گئے-ہیںA