محمد قیوم اعوان
محمد قیوم اعوان ایک پاکستانی پی سی ایس آفیسر[1] اور مصنف تھے، جنہوں نےپنجاب پاکستان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی وجہ شہرت معروف اُردو سیرت کی کتاب ضیاءالنبی کا انگریزی ترجمہ کرنا ہے۔[2] کتاب کے آخری صفحہ پر اُنہوں نے 17 جولائی 2004ء کی تاریخ میں اپنا عہدہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر ضلع چکوال درج کیا ہے۔
زندگی[ترمیم]
اُن کا تعلق پنڈی گھیب، ضلع اٹک سے تھا اور وہ حافظ آباد شہر میں ڈی سی او کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
تصنیف و تالیف[ترمیم]
آپ نے 27 کتب تصنیف کیں ۔ جن میں سے چند کے عنوانات درج ذیل ہیں۔
- بیوروکریسی کا زوال
- کنٹرول مائنڈ
- لاشریک
- انوکھی جنت
- کامیاب بزنس مین بنئے
- میں ایک عام پاکستانی ہوں
- طاقت حاصل کرنے کے 48 قوانین
- پاور گیم
- احسن البیان
- پیر محمد کرم شاہ کی شہرہ آفاق کتاب ضیاء النبی کا انگریزی ترجمہ
وفات[ترمیم]
آپ 30 جنوری 2012ء کو خالقِ حقیقی سے جاملے۔[3]