محمد مرسی
| اس مضمون میں حالیہ واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ یہاں دی گئی معلومات حالات کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہیں۔ |
| محمد مرسى | |
|
مصر کے پانچویں صدر
|
|
| Taking office 1 جولائی 2012 |
|
| وزیرِ اعظم | د.هشام قنديل |
|---|---|
| جانشین | حسین طنطاوی (برسرکار) |
|
سربراہ حزب حریت و عدالت
|
|
| در منصب 30 اپریل 2011 – 24 جون 2012 |
|
| رہنما | محمد بديع |
| پیشرو | نیا عہدہ |
|
رکن مجلس الشعب المصري
|
|
| در منصب 1 دسمبر 2000 – 12 دسمبر 2005 |
|
| پیشرو | نعمان جمعہ |
| جانشین | محمود اباظہ |
|
امین عام ناوابستہ تحریک
متعینہ |
|
| برقرار | |
| برسر منصب 1 جولائی 2012 |
|
| پیشرو | حسین طنطاوی |
|
|
|
| پیدائش | 20 اگست 1951 (64) الشرقية، مصر |
| سیاسی جماعت | آزاد (2012–تاحال) |
| دیگر سیاسی الحاقات |
حزب حریت و عدالت (2011–2012) اخوان المسلمون (1991–2012) |
| مادر علمی | جامعہ قاہرہ جامعہ جنوبی کیلیفورنیا |
| مذہب | اسلام |
محمد مرسی (مصری عربی: محمد محمد مرسى عيسى العياط, مصری عربی تلفظ: [mæˈħæmmæd mæˈħæmmæd ˈmoɾsi ˈʕiːsæ l.ʕɑjˈjɑːtˤ] پیدائش:20 اگست 1951ء مصر کے سیاستدان اور اس کے پانچویں صدر تھے۔ وہ اپنی اسلام پسندی کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ اس کی وجہ سے وہ اکثر مغربی ممالک اور آزاد خیال مصری، فوج اور حزب اختلاف سے کئی بار متصادم رہے۔ اسی رسہ کشی کے سبب مصری فوج نے انکا تختہ الٹ دیا تھا۔ ان پر کئی مقدمات عائد کیے گئے ہیں جن کی صداقت سیاسی مبصرین کے نزدیک مشکوک ہے۔ [1]
اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا۔[2]
مصر میں قانون کے تحت اگر کوئی عدالت موت کی سزا سناتی ہے تو یہ فیصلہ مفتی اعظم کو بھیجا جاتا ہے جو حقائق کی روشنی میں حتمی فتویٰ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد مرسی 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئےتاہم ایک سال بعد ہی پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جس کے بعد جولائی 2013 میں مصری افواج نے انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔
| سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
|---|---|---|
| پیشتر نیا عہدہ |
قائد حزب الحریہ وا لعدالہ 2011–2012 |
اگلا موجودہ |