محمد منور مرزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
محمد منور مرزا
Portraits (9).jpg
پروفیسر محمد منور مرزا لیکچر دیتے ہوئے
پیدائش 23 مارچ 1927(1927-03-23)ء
بھیرہ،سرگودھا، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات 7 فروری 2000(2000-02-07)ءلاہور، پاکستان
قلمی نام محمد منور مرزا
پیشہ ماہرِ اقبالیات، محقق، شاعر، مورخ، ماہرِ تعلیم
زبان اردو، انگریزی
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
نسل پنجابی
تعلیم ایم اے (اردو)،ایم اے (عربی)،ایم اے (فلسفہ)
مادر علمی جامعہ پنجاب
اصناف اقبالیات، شاعری، تاریخ، تحقیق
نمایاں کام میزان اقبال
ایقان اقبال
برہان اقبال
اولاد آدم
اہم اعزازات ستارہ امتیاز

پروفیسر محمد منور مرزا (انگریزی: Muhammad Munawwar Mirza)، (پیدائش: 23 مارچ، 1927ء- وفات: 7 فروری، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے پروفیسر، ماہرِ اقبالیات، محقق، مورخ اور شاعر تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

محمد منور مرزا 23 مارچ، 1927ء کو بھیرہ، سرگودھا، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو، عربی اور فلسفے میں ماسٹرز کیا۔ 1980ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کے صدر شعبۂ اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ 1985ء تک وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ اقبالیات کے صدر رہے۔ بعد ازاں انہوں نے اقبال اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیئے۔[2]

ادبی خدمات[ترمیم]

محمد منور مرزا نے اقبالیات کے موضوع پر متعدد کتابین یادگار چھوڑیں جن میں میزان اقبال، ایقان اقبال، برہان اقبال، علامہ اقبال کی فارسی غزل، قرطاس اقبال،Dimensions of Iqbal، Iqbal and Quranic Wisdom، Iqbal-Poet Philosopher of Islam، Iqbal's Contribution to Literature and Politics، کے نام سرِ فہرست ہیں۔ ان کی دیگر تصانیف میں اولاد آدم، دیوار برہمن، تحریک پاکستان:تاریخ خدوخال، مشاہدہ حق کی گفتگو، پاکستان حصار اسلام اور شاعری کے دو مجموعے غبار تمنا اور نقطہ اشک کے نام سرفہرست ہیں۔[2]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔[2]

تصانیف[ترمیم]

اقبالیات[ترمیم]

  • علامہ اقبال بحضور آدم
  • میزان اقبال
  • ایقان اقبال
  • برہان اقبال
  • قرطاس اقبال
  • Iqbal and Quranic Wisdom
  • Dimensions of Iqbal
  • Iqbal-Poet Philosopher of Islam
  • Iqbal's Contribution to Literature and Politics

شاعری[ترمیم]

  • غُبارِ تمنّا
  • نقطہ اشک

دیگر کتب[ترمیم]

  • انتخاب کلیاتِ آتش مع مقدمہ (مرتب)
  • الفتنہ الکبریٰ ( ترجمہ)
  • اولاد آدم (مزاحیہ مضامین)
  • دیوار برہمن
  • ہندو ذہنیت
  • پاکستان حصار اسلام
  • تحریک پاکستان:تاریخ خدوخال
  • مشاہدہ حق کی گفتگو
  • اخبار الطوال (ترجمہ)

وفات[ترمیم]

محمد منور مرزا 7 فروری، 2000ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

پیشرو 
شہرت بخاری
ناظم اقبال اکادمی
1991–1993
جانشین 
ڈاکٹر وحید قریشی