محمد نبی بخش حلوائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد نبی بخش حلوائی
لقبعالم دین،نقشبندی بزرگ
ذاتی
پیدائش1860ء
وفات14 فروری1944ء
مذہباسلام
فرقہسلسلہ نقشبندیہ
مرتبہ
دورجدید دور

مولانا محمدنبی بخش حلوائی نقشبندی منظوم پنجابی تفسیر نبوی لکھنے والے شاعر اور عالم دین ہیں۔

ولادت[ترمیم]

محمدنبی بخش حلوائی 1276ھ1860ء میں لاہور کے ایک متوسط ارائیں گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام میاں وارث علی تھا۔ جو دہلی دروازے کے اندرونی محلے اکبری منڈی میں رہائش پزیر تھے

حلوائی کا لقب[ترمیم]

آ پ کو دس سال کی عمر میں محلے کے ایک حلوائی کی شاگردی میں دیا گیا اس حلوائی نے انھیں قرآن پڑھنے کے لیے وقت دیا آپ نے معیشت کے لیے مٹھائی بنانے اور دودھ بیچنے کا طریقہ اختیار کیا تھا اسی لیے آپ کو حلوائی کہا جاتا ہے۔ آپ صبح صبح حلوا تیار کر کے دہلی دروازے کے باہر آ بیٹھتے ریلوے میں جانے والے اسے خریدتے اور میٹھی میٹھی باتوں سے انھیں دین کی باتیں بھی ذہن نشین کراتے۔ اس تجارت کی کمائی سے جامع مسجد حنفیہ نبویہ کوتوالی تھانہ بیرون دہلی دروازہ لاہور تعمیر کرائی اور تفسیر نبوی طبع کرائی۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

اپنے وقت کے ممتاز علما سے اکتساب فیض کیا جن میں سے مولانا معوان حسین رامپوری خطیب شاہی مسجد لاہور،مولانا حمد ذاکر بگوی،مولانا غلام محمد بگوی،پیر عبد الغفار شاہ کشمیری مدرسہ غوثیہ ،مولانا غلام قادر بھیروی اور مولانا غلام دستگیر قصوری کے اسماء خاص طور پر قابل ذکر ہیں جن سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

سلسلہ بیعت[ترمیم]

مولانا غلام دستگیر قصوری سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کا شرف حاصل کیا۔ اور پھر ان کے وصال کے بعد سید جماعت علی شاہ لاثانی علی پوری سے بیعت ہو کر مجاز ہوئے۔

وفات[ترمیم]

مولانا حلوائی نے لمبی عمرپائی 1365ھ 1944ء میں وفات پائی اور اپنی تعمیر کردہ جامع مسجد حنفیہ نبویہ کوتوالی تھانہ بیرون دہلی دروازہ لاہور، پاکستان دفن کیے گئے۔

خدمات و شاگرد[ترمیم]

مذہب اہل سنت کی ترویج وحمایت کے لیے بلیغ کوشش کی اور معترضین و مخالفین اہلسنت کے رد میں رسائل لکھے باغ علی نسیم حافظ محمد عالم سیلاکوٹی اور علامہ اقبال احمد فاروقی ایم۔ اے مولانا حلوائی کے مشہورشاگرد ہیں۔ مولانا باغ علی نسیم نے آپ کی یاد میں مکتبہ نبویہ قائم کیا جو دور جدید کی طباعت و اشاعت کے تقاضوں کے مطابق مسلک اہل سنت و جماعت کی گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

تالیفات[ترمیم]

مسلک اہل سنت و جماعت کی ترویج کے لیے بیش بہا خدمات انجام دیں آپ نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں،بعض کے نام یہ ہیں

  • تفسیر نبوی،پنجابی شعروں میں ،15جلد
  • 2۔ الامتیاز بین الحقیقۃ والمجاز (تین ہزار صفحات)
  • 3۔ جامع الشواہد
  • 4۔ اظہار انکار المنکرین من صلاۃ المجیبین
  • 5۔ النار الحامیہ لمن ذم المعاویہ
  • 6۔ اطلاع الناس فی طلاق الثلاث
  • 7۔ احسان الاموات بالصدقات والاسقاط
  • 8۔ سبیل الرشاد فی حق الاستاد
  • 9۔ تحقیق الزمان فی آداب المشائخ والاخوان
  • 10۔ خیر الہدی فی عدم الجمعۃ فی القریۃ
  • 11۔ شفاء القلوب
  • 12۔ رسالہ جمعہ
  • 13۔ رسالہ اربعہ
  • 14۔ انواع نبوی
  • 15۔ قصص المحسنین

[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ علمائے اہل سنت و جماعت لاہور، ص 290اقبال احمد فاروقی،پیر زادہ ،مکتبہ نبویہ لاہور